The Dawn News - Pakistan

پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
پاکستان سپر لیگ 10  کے افتتاحی میچ  میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کولن منرو کی ناقابل شکست نصف سنیچری کی بدولت لاہور قلندرز  کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔

راولپنڈی اسٹیڈیم  میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ  کا فیصلہ کیا، کپتان شاداب خان کا  یہ فیصلہ درست ثابت ہوا اور لاہور قلندرز کی ٹیم بڑا اسکور نہ کرسکی اور 19.2  اوورز  میں139 رنز بنا کر آؤٹ  ہوگئی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور   محمد نعیم نے اننگز کا آغاز کیا، دوسرے ہی اوور کی چوتھی گیند پر  فخرزمان محض ایک رن بنا کر  کیچ آؤٹ  ہوگئے، انہیں  اعظم خان نے ریلے میریڈتھ کی گیند پر کیچ کیا۔

پانچویں اوور میں  محمد نعیم بھی 8 رنز بنا کر چلتے بنے،  انہیں  اعظم خان ہی  نے جیسن ہولڈرز کی گیند پر کیچ کیا، اس کے بعد وقفے وقفے سے لاہور قلندرز کی وکٹیں گرتی رہیں۔

لاہور قلندرز کی جانب سے  صرف عبداللہ شفیق نے ففٹی  اسکور کی، انہوں نے  محض 38 گیندوں پر 66 رنز کی دلکش اننگز  کھیلی۔

قلندرز کے تین کھلاڑی  سام بلنگ، جہانداد خان اور ڈیوڈ ویز کو صفر پر آؤٹ ہوئے، جبکہ ڈیرل مچل نے 13،  سکندر رضا نے 23 ، شاہین شاہ  آفریدی 2، اور حارث رؤف  نے 10  رنز بنائے،  آصف آفریدی 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ  رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب  سے جیسن ہولڈر نے شاندار بولنگ  کا مظاہرہ کرتے ہوئے  چار وکٹیں حاصل کیں،  کپتان شاداب خان کے حصے میں تین وکٹیں آئیں  جبکہ  نسیم شاہ،  ریلے میریڈتھ اور عمادوسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کا آغاز اچھا نہیں تھا اور اس کی پہلی وکٹ صرف ایک رنز پر گر گئی تھی جب اینڈریز گوس 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔

تاہم اس کے بعد دوسری وکٹ کے لیے صاحبزادہ فرحان اور کولن منرو نے 55 رنز کی ساجھے داری سے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی، لیکن اس موقع پر فرحان 25 رنز پر ہمت ہار بیٹھے، حارث رؤف نے ان کا شکار کیا۔

دو وکٹیں گرنے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے بہترین کھیل پیش کیا اور 140 رنز کا ہدف 18اوور میں حاصل کر لیا، کولن منرو نے ایک چھکے اور 7 چوکے کی مدد سے 59 رنز کی شاندر اننگز کھیلی جبکہ سلمان علی آغا نے 41 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

لاہور قلندرز کے آصف آفریدی اور حارث رؤف ایک، ایک وکٹ لے سکے، شاہین آفریدی سمیت کوئی اور باؤلر ایک بھی کھلاڑی کو آؤٹ نہیں کرسکے۔

اسلام آباد یونائیٹڈکا اسکواڈ :  اینڈریز گاؤس، صاحبزادہ فرحان، کولن منرو، سلمان آغاز، اعظم خان، شاداب خان ( کپتان )  جیسن ہولڈر،  عماد وسیم، محمد شہزاد،  نسیم شاہ،  ریلے  میریڈتھ

لاہور قلندرز کا اسکواڈ:  فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل،سام بلنگز ، سکندر رضا، ڈیوڈ ویز، شاہین شاہ آفریدی ( کپتان )، جہانداد خان، حارث رؤف،  آصف رؤف

راولپنڈی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل10کے افتتاحی میچ سمیت 11 مقابلے ہوں گے، اس کے بعد قذافی اسٹیڈیم 18 مئی کو ہونے والے فائنل سمیت 13 میچوں کی میزبانی کرے گا۔

کراچی اور ملتان 5،5 میچوں کی میزبانی کریں گے جبکہ پشاور میں 8 اپریل کو نمائشی میچ کا انعقاد کیا جائے گا۔

11 اپریل تا 18 مئی، 37 دنوں تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 34 میچ کھیلے جائیں گے، جبکہ ایونٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔