The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں اور دارالحکومت اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق اسلام آباد کے علاوہ پنجاب میں راولپنڈی، چکوال، چنیوٹ، حسن ابدال، اٹک، میانوالی جبکہ خیبر پختونخوا میں سوات، بونیر، لوئر دیر، لکی مروت، مالاکنڈ، مہمند، شبقدر، شانگلہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارات سے باہر نکل آئے۔

زلزلے سے کسی قسم کے مالی یا جانی نقصانات کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 12 کلو میٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز راولپنڈی سے 60 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا، زلزلے کے جھٹکے 12 بجکر 31 منٹ پر محسوس کئے گئے۔

صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کو زلزلے کے بارے میں ابتدائی رپورٹس موصول ہوگئی ہے۔

لاہور، راولپنڈی، گجرات اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کا مرکز راولپنڈی کا شمال مغرب جبکہ گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے کسی بھی علاقے سے جانی و مالی نقصان کی رپورٹ موصول نہیں ہوئی جبکہ زلزلے کے آفٹر شاکس سے نمٹنے کے لیے مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کے صوبائی کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹرز چوبیس گھنٹے الرٹ ہیں۔