The Dawn News - Pakistan - Islamabad

بارود سے فلسطینیوں کی آواز دبائی نہیں جاسکتی، پاکستان نے ہمیشہ مسئلہ فلسطین کو اجاگر کیا، وفاقی وزیرقانون
وفاقی وزیر قانون  اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل فلسطینیوں کی  نسل کشی کررہا ہے، پاکستان نے ہمیشہ مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کیلئے آواز اٹھائی ہے اور  پاکستان  اور اس کے عوام آج بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اسرائیل نے  فلسطین پر جنگ  مسلط کرکے جدید تاریخ میں ظلم  و ستم  کی نئی تاریخ رقم کی  ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اب تک  بچوں اور خواتین  سمیت 65 ہزار فلسطینیوں کو شہید کرچکا ہے جبکہ ڈیڑھ لاکھ فلسطینی زخمی  ہوئے ہیں، اور 15 ہزار کے قریب وہ لوگ ہیں جن کی بدترین اسرائیلی بمباری کی وجہ سے باقیات تک نہیں ملیں۔

وفاقی وزیرقانون نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی  نسل کشی کررہا ہے، اور بچوں اور خواتین سمیت عام شہریوں کو  بلاتخصیص نشانہ بنایا جارہا ہے،  اس  ظلم  و ستم  میں دن بہ دن اضافہ ہورہا  ہے، جس میں  بے گناہ مسلمان شہید ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل امدادی  سرگرمیوں کی راہ میں بھی رکاوٹ بن گیا ہے اور  اسرائیلی حملوں سے اسپتال، ایمبولینسیں، امدادی  اداروں کے رضاکار ، پناہ گاہیں تک محفوظ نہیں، اس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

وفاقی وزیر قانون نے مزید کہا کہ اسرائیل کے اس وحشیانہ  اقدام کے خلاف اور فلسطین میں ظلم و ستم پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک  ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان روزاول سے مسئلہ  فلسطین پر اپنا ایک نقطہ نظر رکھتی ہے، اور ہم آج بھی سمجھتے ہیں کہ دنیا بھر میں آج بھی جہاں جہاں لوگ اپنے حق خودارادیت کی جدوجہد میں مصروف ہیں ان کی آواز  آپ ڈائیلاگ سے تو روک سکتے ہیں،  لیکن بارود سے ان کی آواز  کو نہیں  دبایا جاسکتا چاہے وہ فلسطین ہو یا کشمیر ہو۔

انہوں نے کہا کہ ان خطوں کے عوام  کے حقوق کو سامنے رکھتے ہوئے ان کی تقدیر کا فیصلہ  عالمی قوانین  اور اقوام متحدہ کے فیصلوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

اعظم  نذیر تارڑ نے کہا کہ  حکومت پاکستان نے ہمیشہ مسئلہ فلسطین کو اجاگر کیا ہے، نہ صرف اس جنگ کے دوران بلکہ اس سے قبل بھی، اور  ماضی قریب میں بھی وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اقوام متحدہ، او آئی سی اور دیگر عالمی فورمز پر  پاکستان کے 25 کروڑ عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے  اس مسئلے پر دو ٹوک خیالات کا اظہار کیا  اور اسرائیل کے اس وحشیانہ اقدام کی بھرپور مذمت کی ہے۔

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ حکومت  پاکستان اور عوام  سمجھتے ہیں کہ اس ظلم  کو فی الفور  رکنا چاہیے اور فلسطین کے مظلوم  عوام کو نہ صرف اس مشکل گھڑی میں  اقوام عالم کی بھرپور مدد کی ضروررت ہے  بلکہ اس مسئلے کے حل کے لیے بھی سب کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہے تاکہ ظلم کی یہ داستان دوبارہ نہ  دہرائی جاسکے۔

قبل ازیں  وفاقی وزیرقانون نے وقفہ سوالات معطل کرکے فلسطین کے مسئلے پر بحث کی  تحریک پیش کی جسے  منظور کرلیا گیا۔

1967ء سے قبل کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہمارا مطالبہ ہے،  وفاقی وزیراطلاعات

وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ  فلسطین کے معاملے پر ہم سب متحد ہیں، اس معاملے پر ہمیں سیاست سے گریز کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں،  ان حالات میں پوائنٹ اسکورنگ کی بجائے عملی اقدامات یقینی بنانا ہوں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستانی پاسپورٹ کی منفرد حیثیت ہے،  پاکستان کا پاسپورٹ دنیا میں واحد پاسپورٹ ہے جس پر لکھا ہے کہ یہ دنیا بھر میں کارآمد ہے لیکن اسرائیل کے لیے کارآمد نہیں، ہمیں اپنے سبز پاسپورٹ پر فخر ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم اسرائیل کو نہ مانتے ہیں اور نہ تسلیم کرتے ہیں، دفتر خارجہ نے نسل کشی کے حوالے سے پاکستان کا پالیسی بیان بھی دیا،  پاکستان نے ہر عالمی فورم پر غزہ، فلسطین میں اسرائیل کے مظالم پر آواز بلند کی، پاکستان کا موقف ہے کہ اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے اور تمام عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  1967ء سے قبل کی سرحدوں پر آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہمارا مطالبہ ہے، پاکستان نے فلسطین کے میڈیکل کے طلبا کو پاکستان میں اپنی تعلیم جاری رکھنے میں مدد فراہم کی، پاکستان نے احساس ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ، 200 فلسطینی طلباء پاکستان میں اپنی تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن اور جماعت اسلامی نے کئی سو ٹن امدادی سامان فلسطین بھجوایا، ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، فلسطین میں امدادی سامان بھجوانے میں این ڈی ایم اے نے بھی کردار ادا کیا، اردن، مصر میں پاکستانی سفیروں نے امدادی سامان فلسطین پہنچانے کیلئے ذرائع پیدا کیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے ہزاروں ٹن امدادی سامان فلسطینی بہن بھائیوں تک پہنچایا،  اورفلسطین میں امدادی سامان کی تقسیم کو یقینی بنایا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا  کہ جنوبی افریقا کو فلسطینیوں کی نسل کشی کا کیس عالمی عدالت میں لے جانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

قومی اسمبلی میں  فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے متفقہ قرارداد منظور

قومی اسمبلی کے اجلاس میں فلسطینی  عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے وفاقی وزیر قانونو انصاف اعظم نذیر تارڑ نے قرارداد پیش کی جسے  متفقہ  طور پر منظور کرلیا گیا، قرارداد پر حکومت اور حزب اختلاف کی تمام پارلیمانی جماعتوں کے دستخط موجود تھے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان فلسطین میں مجرمانہ اسرائیلی جرائم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے،18  مارچ سے دوبارہ شروع ہونے والی  اسرائیلی  جارحیت میں مزید 1600 سے زائد مزید فلسطینیوں کو شہید کیا گیا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل طور پر اظہار یکجہتی اور  عالمی برادری کی جانب سے اسرائیلی جارحیت روکنے میں ناکامی پر اظہار تشویش کرتا ہے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ ایوان غزہ سے اسرائیلی مقبوضہ فورسز کی فی الفور واپسی اور عالمی برادری سے فلسطین کو  اقوام متحدہ کا مکمل رکن تسلیم کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔