The Dawn News - Sport - Cricket

پی ایس ایل 10: اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دیدی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو  102 رنز سے شکست دے دی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان کی جارحانہ سینچری کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 243 رنز بنائے جو رواں سیزن کا اب تک کا سب سے بڑا اسکور ہے۔

ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر مکمل طور پر ناکام ہوگئی، 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے جب کہ محمد حارث کے علاوہ کوئی بھی بلے باز اچھی کارکردگی نہ دکھاسکا۔

پشاور زلمی بیٹنگ

پشاور زلمی مسلسل دوسرے میچ میں متاثر کن آغاز فراہم نہ کرسکی اور ٹیم کو دوسرے ہی اوور میں کپتان بابراعظم کی صورت میں دھچکا لگا جو 4 رنز کے مجموعی اسکور پر صرف ایک رن بنانے کے بعد پویلن واپس لوٹ گئے۔

پہلے میچ میں نصف سینچری بنانے والے صائم ایوب بھی 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، مچل اوون کو تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے بھیجا گیا لیکن وہ صر 10 رنز ہی بناسکے۔

ٹام کوہلر کیڈ مور 8، حسین طلعت 13، جارج لنڈے صفر، الزاری جوزف 2، صفیان مقیم ایک اور محمد علی 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

محمد حارث نے بھرپور مزاحمت دکھائی اور وہ آخر تک وکٹ پر ڈٹے رہے تاہم ان کا ساتھ دینے کے لیے کوئی دوسرا کھلاڑی وکٹ پر نہ رک سکا، حارث 47 گیندوں پر 87 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے عماد وسیم نے 3، شاداب خان اور بین ڈوارشئیس نے 2،2 جب کہ نسیم شاہ، سعد مسعود اور جیسن ہولڈر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ بیٹنگ

اس سے قبل،  اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، اننگز کا آغاز کرنے والے اینڈریز گوس کھاتہ کھولے بغیر ہی رن آؤٹ ہوگئے۔

تاہم صاحبزادہ فرحان اور کولن منرو نے دوسری وکٹ کے لیے 144 رنز کی اہم شراکت داری قائم کی، اس دوران فرحان نے پی ایس ایل میں اپنی پہلی سینچری بھی اسکور کی، تاہم دونوں الزاری جوزف کے اوور میں اپنی وکٹیں گنوا بیٹھے۔

صاحبزادہ فرحان 52 گیندوں پر 106 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس میں 5 چھکے اور 13 چوکے شامل تھے جب کہ کولن منرو 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

بعد میں آنے والے کھلاڑیوں میں اعظم خان 16، سلمان علی آغا 30، جیسن ہولڈر 20 اور بین ڈوارشئیس 18 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے حسین طلعت اور الزاری جوزف نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز کو شکست دی تھی جب کہ پشاور زلمی کو اپنے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ پہلے بیٹنگ ہو یا باؤلنگ اس سے فرق نہیں پڑتا جب کہ آج کے میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، میکس برائنٹ کی جگہ جنوبی افریقی آل راؤنڈر جارج لنڈے کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب، اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ میں زیادہ سے زیادہ میچز جیتنا چاہتے ہیں۔