The Dawn News - Life & Style - Celebrity

نادیہ حسین ایف آئی اے میں پیش، شوہر کے پیسوں کو سیلون کے کاروبار میں لگانے کا اعتراف
میک اپ آرٹسٹ، اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں پیش ہوگئیں، جہاں انہوں نے شوہر کی جانب سے پیسے فراہم کرنے کا اعتراف بھی کرلیا۔

نادیہ حسین کو ایف آئی اے نے 9 اپریل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 اپریل تک پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔

اداکارہ ہدایات کے مطابق 14 اپریل کی دوپہر کو اپنے تین وکلا کے ہمراہ وفاقی تحقیقاتی ادارے پہنچیں اور ڈھائی گھنٹے تک بیان ریکارڈ کرواتی رہیں۔

اے آر وائے نیوز کی رپورٹ کے مطابق نادیہ حسین نے ایف آئی اے کو دیے گئے بیان میں اعتراف کیا کہ شوہر نے ان کے اکاؤنٹ میں پیسے منتقل کیے، جنہیں انہوں نے اپنے سیلون کے کاروبار میں لگایا۔

ماڈل و اداکارہ کے مطابق انہوں نے شوہر کی جانب سے دی گئی رقم کو ٹیکس گوشواروں میں بھی ظاہر کیا اور مذکورہ رقم کے قانونی شواہد موجود ہیں۔

نادیہ حسین کے بیان کے وقت ان کے تینوں وکلا کو ایف آئی اے کے دفتر سے باہر جانے کا کہا گیا جب کہ میک اپ آرٹسٹ نے بیان ریکارڈ کروانے کے بعد میڈیا سے بات بھی نہیں کی۔

نادیہ حسین پر الزام تھا کہ انہیں ان کے شوہر بینکار عاطف محمد خان نے خطیر رقم دی جو کہ ان کے شوہر نے مبینہ طور پر فراڈ کرکے حاصل کی۔

گزشتہ ماہ مارچ میں ایف آئی اے نے بتایا تھا کہ تفتیش سے معلوم ہوا کہ نادیہ حسین اپنے 2 سیلون بینک فراڈ کی رقم سے چلاتی رہیں، اداکارہ کے سیلون کے اکاؤنٹس میں بینک فراڈ کے 2 کروڑ 64 لاکھ منتقل کیے گئے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے کے مطابق عاطف خان کے 2 الگ الگ اکاؤنٹس کے ذریعے نادیہ حسین کے سیلون کے اکاونٹس میں پیسے منتقل کیے گئے۔

نادیہ حسین کے شوہر محمد عاطف خان کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 10 مارچ کو 64 کروڑ روپے سے زائد کے فراڈ کیس میں گرفتار کیا تھا اور ان سے تفتیش جاری ہے۔

نادیہ حسین کے شوہر پر الزام ہے کہ انہوں نے بینک کے 80 کروڑ روپے کا غلط استعمال کرکے ذاتی کاروبار کے لیے 65 کروڑ 40 لاکھ روپے کے فنڈز تیسری پارٹی سے وصول کیے اور وصول شدہ رقم پر کمپنی کے ہی پیسوں سے بھاری منافع بھی ادا کیا۔

نادیہ حسین نے شوہر کی گرفتاری کے بعد انسٹاگرام پر ایف آئی اے کا افسر بن کر شوہر کی رہائی کے بدلے بھاری رقم کا مطالبہ کرنے والے شخص کی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان سے ایف آئی اے کے مبینہ جھوٹے افسران نے رقم بٹورنے کی کوشش کی۔

اسی کیس میں نادیہ حسین کا موبائل فون بھی ایف آئی اے نے تحویل میں لے کر انہیں بیان ریکارڈ کروانے کے لیے بلا لیا تھا اور اداکارہ نے پیش ہوکر اپنا بیان بھی ریکارڈ کروایا تھا اور بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ان کا مقصد ایف آئی اے افسران کو بدنام کرنا نہیں بلکہ اپنے ساتھ ہونے والے دھوکے کو سامنا لانا تھا۔