The Dawn News - Tech

چیٹ جی پی ٹی کا انسٹاگرام اور ایکس کے ٹکر کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم متعارف کرانے کا امکان
چیٹ جی پی ٹی کی مالک کمپنی اوپن اے آئی کی جانب سے مائکرو بلاگنگ نیٹ ورک ایکس اور سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام کے ٹکر کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے اپنی رپورٹ میں ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’دی ورج‘ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اوپن اے آئی کی جانب سے نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم متعارف کرائے جانے کا خیال ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اوپن اے آئی کے مالک سام آلٹمین مختلف افراد سے نئے پلیٹ فارم کو متعارف کرانے کے حوالے سے خیالات کا تبادلہ کر رہے ہیں اور ابھی تک پلیٹ فارم کو پیش کرنے کا خیال ابتدائی مراحل میں ہے۔

نئے پلیٹ فارم میں بیک وقت ایلون مسک کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اور مارک زکربرگ کے انسٹاگرام جیسی خصوصیات شامل ہو سکتی ہیں۔

اوپن اے آئی کی جانب سے نئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا ابتدائی خاکہ تیار کرلیا گیا ہے، تاہم اسے کیسے پلیٹ فارم میں تبدیل کرکے پیش کیا جائے اس بات کا فیصلہ تاحال حتمی صورت اختیار نہیں کر سکا۔

دی ورج کے مطابق اوپن اے آئی بیک وقت انسٹاگرام اور ایکس جیسی مشترکہ خصوصیات رکھنے والا سوشل میڈیا پلیٹ فارم متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

فوری طور پر اوپن اے آئی کمپنی یا اس کے مالک سام آلٹمین نے واضح طور پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو متعارف کرانے کا حوالے سے کچھ نہیں کہا، تاہم منصوبے سے منسلک متعدد افراد نے تصدیق کی ہے کہ اوپن اے آئی نیا پلیٹ فارم لانے پر کام کر رہی ہے۔

یہاں یہ بات بھی بات یاد رہے کہ پہلے ہی اوپن اے آئی کے مالک کا ایلون مسک سے جھگڑا چل رہا ہے اور دونوں نے ایک دوسرے پر اے آئی کو غلط استعمال کرنے کے الزامات کے تحت عدالتوں میں مقدمات بھی دائر کر رکھے ہیں۔

ساتھ ہی اوپن اے آئی کے مالک کا میٹا کے مالک مارک زکربرگ سے بھی ٹیکنالوجی کے غلط استعمال کرنے کے معاملے پر جھگڑے جاری ہیں۔