The Dawn News - Pakistan - Sindh

این اے 213 ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کی صبا تالپور کامیاب
عمر کوٹ میں قومی اسمبلی کے حلقہ 213 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی امیدوار صبا تالپور نے میدان مار لیا۔

این اے 213 عمر کوٹ میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا آغاز جمعرات کی صبح 8 بجے ہوا جو شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہا۔

حلقے میں مجموعی طور پر 18 امیدوار مد مقابل تھے۔ ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کی امیدوار صبا تالپور اور اپوزیشن اتحاد کے امیدوار لال چند ملہی میں سخت مقابلہ متوقع تھا۔

ضمنی انتخاب میں تمام 498 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کی صبا تالپور ایک لاکھ 61 ہزار 934 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں، جبکہ لال چند 81 ہزار 160 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

آزاد امیدوار لال چند نے نتائج مسترد کردیے اور ڈی آر او آفس کے سامنے دھرنا دیا جبکہ مشتعل افراد نے ٹائروں کو آگ لگا کر سڑک بلاک کر دی اور آج ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

ضمنی الیکشن میں کامیابی پر جیالوں نے جشن منایا جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کامیابی پر صبا تالپور کو مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ این اے 213 عمر کوٹ کی نشست پیپلزپارٹی کے رہنما نواب یوسف تالپور کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔