The Dawn News - Pakistan - Sindh

پانی کی تقسیم کا مسئلہ وفاق کو خطرے میں ڈال سکتا ہے، بلاول بھٹو
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سندھ اور پاکستان کے عوام کینال کے منصوبے کو مسترد کرتے ہیں، وفاقی حکومت فوری طور پر یہ  متنازع منصوبہ واپس لے  ورنہ پیپلزپارٹی اس کے ساتھ نہیں چلے سکے گی جبکہ یہ ایشو وفاق کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔

حیدرآباد میں  جلسے خطاب کرتے ہوئے  بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  متنازع کینال منصوبہ ایک ایسا  ایشو ہے جو عالمی سطح پر پاکستان کو مسئلے میں  ڈال سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں جب عمران خان نے دو کینالز  بنانے  کی اجازت دی تو پیپلزپارٹی کے جیالوں نے اس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا تھا اور اس کے بعد عوام کی طاقت سے عدم اعتماد  کی تحریک لے کر آئے اور دو کینالز کی اجازت دینے والے کو گھر بھیج دیا تھا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ  اس شخص، اس قیدی نمبر 420 نے ان چھ  کینالوں میں سے  دو کینالوں کی اجازت دی تھی، اس وقت بھی پیپلزپارٹی نے مزاحمت کی تھی، اس لیے ہم سمجھتے ہیں کہ پانی  کی منصفانہ تقیسم ہماری قومی اور عالمی ذمے داری ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم تو  متنازع کینالز کے منصوبے کے خلاف  مستقل آواز اٹھارہے ہیں، مگر اسلام آباد والے اندھے اور بہرے ہیں، وہ دیکھنے اور  سننے کے لیے تیار نہیں، ہم  متنازع کینال منصوبے کی مخالفت اصولوں کی وجہ سے کررہے ہیں، اور اس لیے کہ میرا وفاق خطرے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عین اس وقت جب دہشت گرد تنظیمیں بلوچستان اور خیرپختونخوا میں حملے کررہی ہیں،  اور پورے ملک میں دہشت گردی کی آگ لگی ہوئی ہے،  انہوں نے ایک ایسا موضوع چھیڑ دیا ہے جس  سے بھائی کو بھائی سے لڑنے کا خطرہ ہے اور وفاق کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے اور سب سے بڑھ کر  ہمارے پیاسے مر جانے کا خطرہ ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ  متنازع کینال بنانے والے اسلام آباد میں بیٹھے ہیں، اور ہماری وجہ سے طاقت ان کے پاس ہے،  اگر آج  شہباز شریف وزیراعظم ہیں تو انہیں سندھ کے عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں وزارتیں نہیں چاہیئں، اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہوں گے تو ہم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہم چاہتے ہیں کہ ملک کی ترقی ہو،  ہم چاہتے ہیں کہ دہشت گردوں اور ان کے پس پردہ عالمی طاقتوں کو عبرتناک شکست ہو، چاروں صوبوں میں ترقی ہو، مہنگائی میں کمی ہو، روزگار کے مواقع میسر ہوں اور اس حد تک ہم ساتھ چلنے کے لیے تیار تھے۔

انہوں نے کہا کہ  صدرزرادری کی پالیسیوں نے کسان کو خوشحال بنادیا تھا اور پاکستان گندم برآمد کررہا تھا،  مگر مسلم لیگ ( ن) صرف عوام کا خون چوستی ہے، اور جس طرح یہ پارٹی پنجاب اور سندھ کے کسانوں کا خون چوس رہی ہے وہ سب کے سامنے ہے۔

بلاول بھٹو  نے مسلم لیگ ( ن)  پر نتقید کرتے ہوئے  کہا کہ  مسلم لیگ ( ن) کی ہر پالیسی کسان  دشمن ہے، پہلے انہوں نے گندم اسکینڈل کی وجہ سے ہمارے کسانوں اور ہاریوں کے معاشی قتل کا بندوبست کیا، اور پھر امدادی قیمت دینے کے بجائے چاروں صوبوں کو کسانوں کو امدادی قیمت دینے اور گندم خریدنے سے روک دیا، یہ سراسر ظلم ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اس کے ساتھ ساتھ حکومت نے یہ طے کیا ہے کہ زرعی شعبے پر ٹیکسوں کی بھرمار کردی جائے،  اس صورت میں سندھ اور پنجاب کے  کسان کہاں جائیں گے ۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ  اب  یہ صحرا کو آباد کریں گے، یہ چولستان کے ریگستان میں کاشت  کاری کرنا چاہتے ہیں، جبکہ 25 سال سے پانی کی قلت چلی آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اگر آپ نے نئے علاقے کو آباد کرنا ہے تو سو بسم اللہ مگر دریائے سندھ پر ہم سودا نہیں کریں گے، ہمارامطالبہ ہے کہ سندھ مخالف منصوبے واپس لیے جائیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر حکومت یہ متنازع  منصوبہ روک دیتی ہے تو میں اس کے ساتھ بیٹھ کر زرعی شعبے میں ترقی کے لیے اگلے 50 سال کے منصوبے بنانےکے لیے تیار ہوں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ دھمکیوں سے پیپلزپارٹی کو ڈرائیں گے،  مگر ہم وہ  جماعت ہیں جو ہر مشکل وقت سہ کر بھی کبھی پیچھے نہیں ہٹی، ہم اپنے ذاتی اور سیاسی مفاد کے لیے نہیں نکلے اور نہ ہی کسی ساتھی کو جیل سے چھڑانے کے لیے نہیں نکلے، ہم تو سندھو اور وفاق کو بچانے کے لیے نکلے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ میں حکومت  کو خبردار کرتا ہوں کہ کسی غلط فہمی میں نہ رہے کہ میں پیچھے ہٹوں گا، میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑا ہوں، پاکستان پیپلزپارٹی کا مطالبہ ہے کہ فوری طور پر وفاقی حکومت  متنازع کینالز منصوبہ واپس لے، ہمارے اعتراضات کو مانے ورنہ پیپلزپارٹی  وفاقی حکومت کے ساتھ نہیں چل سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے  متنازع کینال  منصوبے کے خلاف صوبائی اسمبلی میں قرارداد منظور کروائی ہے اور قومی اسمبلی میں آواز اٹھائی ہے، صدر مملکت نے بھی پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سےخطاب میں اس منصوبے کو مسترد کردیا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا  کہ اب 25 اپریل کو سکھر میں تاریخی جلسہ اور احتجاج کیا جائے گا۔

قبل ازیں خطاب کے آغاز میں بلاول بھٹو نے کہا کہ عمر کورٹ کے قومی اسمبلی  کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کی جیت  مبارک ہو، سندھ کے عوام نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے  کہ وہ پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  حیرت تو اس بات پر ہے کہ  ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف اور نون لیگ ایک پیج پر تھے، مگر عوام نے انہیں تاریخی شکست دی اور وہ منھ دکھانے کے قابل نہیں رہے،  یہ سب ایک ہی نکتے ہر ڈٹے  ہوئے تھے کہ پی پی کو ہرانا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ  پی پی کے ووٹرز نے اسلام آباد کو شکست دی ہے، اور یہ پیغام بھیجا ہے کہ اس صوبے کے عوام شہید بے نظیر بھٹو  اور صدر آصف زرداری کے ساتھ آج بھی کھڑے ہیں۔

انہوں نے عوام سے مخاطب ہوکر مزید کہا کہ آپ نے پیپلزپارٹی کو فتح  سے ہمکنار کر کے ثابت کردیا ہے کہ سندھ اور پاکستان کے عوام کینال کے منصوبے کو مسترد کرتے ہیں، پیپلزپارٹی نے اس ملک کے عوام کی جنگ ہمیشہ لڑی ہے،  ہم پاکستان کھپے کہنے والوں میں سے ہیں۔