The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

’وفاق نے ہماری پالیسی پر عمل کیا‘، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا وزیرخارجہ کے دورہ افغانستان پر ردعمل
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کے دورہ افغانستان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کے مذاکرات والی پالیسی پر وفاق عمل پیرا ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق علی امین گنڈا پور نے وزیر خارجہ کے دورہ افغانستان پر دیے گئے اپنے رد عمل میں کہا کہ اسحٰق ڈار نہ تیتر ہیں اور نہ ہی بٹیر، وہ سلیکٹیڈ اور فارم 47 حکومت کا نمائندہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مزاکرات خوش آئند ہے تاہم اکیلے جانا کسی کے حق میں نہیں ہے، پاک افغان مزاکرات میں سب سے بڑے اسٹیک ہولڈر خیبرپختونخوا کو چھوڑ دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی عوام کا مینڈیٹ پی ٹی آئی کے پاس ہے، افغانستان سے مذاکرات میں سولو فلائیٹ کی بجائے ہمیں ساتھ لے کر چلنا چاہیے تھا، ہم نے مذاکرات کے لیے ٹی آو آرز بھی بھیجے تاہم کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ جس طرح ہم نے قومی سطح پر جرگے کی تشکیل کا فارمولا تیار کیا اس پر عمل ہونا چاہیے تھا، فارم 47 حکومت نالائق ہونے کے ساتھ ساتھ قومی یکجہتی کے منافی کام کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے متاثرہ خیبرپختونخوا کو ساتھ لے کر چلنا پڑے گا، غیر مہذب طریقے سے افغان مہاجرین کو واپس بھیجنا اشتعال کا سبب بنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے لاکھوں افغانیوں کی سالوں تک مہمان وازی کی ہے، ہمیں ان مہاجرین کو باعزت طریقے سے رخصت کرنا چاہیے، افغانستان جانے کے بعد ان کو سانپ سونگھ چکا ہے۔

مزید کہا کہ ابھی تک مذاکرات اور معاہدوں کی تفصیلات نہیں بتائیں گئیں کیونکہ ان کے پاس کچھ نہیں ہے، آج بھی اگر ہمارے جرگے کو مان لیا جائے تو خاطر خواہ نتائج برآمد ہوں گے۔