The Dawn News - Pakistan - Islamabad

وزیراعظم سے اماراتی نائب وزیراعظم کی ملاقات، علاقائی وعالمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم  ووزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سے ملاقات کے دوران  تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور عوام سے عوام کے روابط میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم سے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی، اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر بھی موجود تھے۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے علاوہ علاقائی صورتحال اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ  تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور عوام سے عوام کے روابط میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان بہترین سیاسی تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری تک بڑھانے کی پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا گیا۔

ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان  مضبوط ثقافتی اور اقتصادی روابط پر مبنی برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں متحدہ عرب امارات کی پاکستان کے لیے مسلسل حمایت کو سراہا۔

شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی کے تعاون کو سراہا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کے یو اے ای کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس سے قبل، اپنے پاکستانی ہم منصب نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران شیخ عبد اللہ بن زاید النہیان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نائب وزیر اعظم اور  وزیر خارجہ شیخ عبد اللہ بن زاید النہیان 2 روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں، گزشتہ روز اسلام آباد پہنچنے پر نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار نے ان کا استقبال کیا تھا۔