The Dawn News - Pakistan - Punjab

صحرائے چولستان میں جنگلی بلی کی نایاب قسم دیکھی گئی، محکمہ وائلڈ لائف
محکمہ وائلڈ لائف کے حکام کا کہنا ہے کہ رحیم یار خان کے صحرائے چولستان میں ایک نایاب سیاہ گوش (جنگلی بلی کی قسم ) دیکھا گیا ہے۔

رحیم یار خان کے اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر مجاہد کلیم نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ انہوں نے صبح  ساڑھے 7 بجے نایاب چنکارہ ہرنوں کی ڈار کے قریب شکار کی غرض سے گھومتے ہوئے سیاہ گوش کو دیکھا، اور پھر انہوں نے پنجاب میں سیاہ گوش کی پہلی ویڈیو ریکارڈ کی۔

سیاہ گوش خوبصورت اور نایاب  جنگلی بلی کی ایک قسم ہے، جسے صحرائی جانوروں، خاص طور پر خرگوش، پرندوں، چوہوں اور 9.8 فٹ تک اونچی چھلانگ لگا کر ہرنوں کا شکار کرنے کا ماہر سمجھا جاتا ہے، یہ عام طور پر ایک سے چھ بچے دیتے ہیں۔

وائلڈ لائف رینجر مجاہد کلیم کے مطابق، چولستان کو اس کا قدرتی مسکن سمجھا جاتا ہے۔

سیاہ گوش افریقا، مشرق وسطیٰ، وسطی ایشیا اور پاکستان اور شمال مغربی ہندوستان کے خشک علاقوں میں پائی جاتی ہے، اس کی خصوصیات مضبوط جسم، لمبے پاؤں، چھوٹا چہرہ، لمبے بالوں والے کان، نسبتاً چھوٹی دم اور کُتے کے جیسے  نیلے دانت ہیں۔