The Dawn News - Life & Style

فواد خان کی ’ابیر گلال‘ کو بھارت میں ریلیز کی اجازت نہیں ملے گی، ذرائع حکومت
بھارتی میڈیا نے ہندوستانی حکومت کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد فواد خان کی بولی وڈ فلم ’ابیر گلال‘ کو بھارت میں ریلیز کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام پر 22 اپریل کو سیاحوں پر ہونے والے حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

حملے کے بعد بھارتی حکومت نے واقعے میں پاکستان پر مداخلت کے الزامات لگائے تھے، جنہیں پاکستان نے مسترد کردیا تھا۔

مذکورہ واقعے کے فوری بعد ہی بھارتی سوشل میڈیا صارفین اور مختلف فلم سازی کی تنظیموں نے فواد خان کی بھارتی فلم ’ابیر گلال‘ پر پابندی لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے تمام پاکستانی فنکاروں پر ہر طرح کی پابندی کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

پہلگام واقعے کے بعد ’ابیر گلال‘ پر پابندی کے مطالبوں پر تاحال فلم کی ٹیم نے کوئی رد عمل نہیں دیا، تاہم بھارتی سوشل میڈیا پر فواد خان کی فلم پر پابندی اور بائیکاٹ کے مطالبے کا موضوع ٹاپ ٹرینڈ ہے۔

لیکن اب بھارتی میڈیا نے ہندوستانی حکومت کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’ابیر گلال‘ کو بھارت میں ریلیز کی اجازت نہیں ملے گی۔

’انڈیا ٹوڈے‘ نے اپنی رپورٹ میں بھارتی حکومت کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پہلگام واقعے کے بعد ’ابیر گلال‘ کو بھارت میں ریلیز کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

رپورٹ میں کسی ذرائع کا واضح نام بتائے بغیر بتایا گیا کہ آئندہ ماہ 9 مئی کو ریلیز ہونے والی فلم کو اب بھارت میں پیش کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

رپورٹ میں واضح طور پر یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ ’ابیر گلال‘ کو دیگر ممالک میں ریلیز کرنے کی اجازت دی جائے گی یا نہیں؟

دوسری جانب فواد خان اور وانی کپور نے بھی پہلگام واقعے کی مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔

’ابیر گلال‘ کے ذریعے فواد خان تقریبا ایک دہائی بعد بولی وڈ فلموں میں واپسی کر رہے تھے، ان کی آخری بولی وڈ فلم ’اے دل ہے مشکل‘ 2016 میں ریلیز ہوئی تھی۔

فواد خان کی ’اے دل ہے مشکل‘ کی ریلیز کے ایک ماہ بعد بھی مقبوضہ کشمیر کے علاقے اڑی میں بھارتی فوج کے ہیڈکوارٹر پر حملہ ہوا تھا، جس کے بعد بھارت اور پاکستان نے ایک دوسرے کے فنکاروں اور فلموں پر بھی پابندی عائد کردی تھی۔

ابھی تک دونوں ممالک میں فنکاروں اور فلموں پر پابندی ہے لیکن 9 سال بعد پہلی بار فواد خان نے ’ابیر گلال‘ میں کام کیا تھا، تاہم اب ان کی مذکورہ فلم کی نمائش بھی کھٹائی میں پڑ گئی ہے۔