The Dawn News - Sport - Cricket

پی ایس ایل 10: پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے 14ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری کامیابی حاصل کر لی۔

لاہور کے قذافی اسٹڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز 129 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے 56 اور حسین طلعت نے ناقابل شکست 37 رنز بنائے اور ہدف 17ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

129 رنز ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کا آغاز بھی اچھا نہیں تھا اور پہلی وکٹ صرف 2 رنز پر گر گئی تھی، جب صائم اتنے ہی رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔

زلمی کو اگلا نقصان بھی صرف 7 رنز پر اٹھانا پڑا، جب ٹام کوہلر-کیڈمور صفر پر حارث رؤف کا شکار بنے، اس کے بعد تیسری وکٹ کے لیے کپتان بابر اعظم اور محمد حارث نے 33 رنز بنا کر ٹیم کو بحران سے نکالا، تاہم اس موقع پر حارث 20 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر سکندر رضا کو کیچ دے بیٹھے۔

تاہم، اس کے بعد کپتان بابر اعظم اور حسین طلعت نے سنبھل کر بیٹنگ کی، بابر نے 42 گیندوں پر ایک چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 56 رنز کی بہترین اننگز کھیلی جبکہ حسین طلعت نے 37 گیندوں پر ایک چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

اس طرح پشاور زلمی نے مقرر ہدف 17 ویں اوور میں حاصل کرلیا اور لاہور قلندرز کو شکست دے کر ٹورنامنٹ میں دوسری فتح حاصل کر لی۔

لاہور کی جانب سے شاہین آفریدی نے 2 جبکہ حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہور قلندر کا آغاز اچھا نہیں تھا، جس کی نصف ٹیم محض 34 رنز پر پویلین لوٹ گئی اور فخر زمان 10، آصف علی 5، عبداللہ شفیق صفر اور ڈیرل مچل 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

بعد ازاں، قلندرز کا چھٹا نقصان بھی 44 رنز پر اٹھانا پڑا، جب سیم بلنگز 9 رنز بنا کر علی رضا کا شکار بنے۔

اس موقع پر سکندر رضا اور کپتان شاہین آفریدی نے کچھ مزاحمت دکھائی اور ٹیم کا اسکور 67 پر پہنچایا، تاہم کپتان ہمت ہار بیٹھے اور 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے علاوہ راشد حسین نے 13 اور حارث رؤف نے 10 رنز بنائے، تاہم سکندر رضا صرف 37 گیندوں پر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پشاور زلمی کے الزاری جوزف 3 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ لیوک ووڈ اور حسین طلعت نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ علی رضا اور عارف یعقوب نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

قبل ازیں، پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

یاد رہے کہ لاہور قلندر نے 4 میچز کھیل کر 2 جیتے اور 2 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، اور اس وقت وہ تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ پشاور زلمی نے اتنے ہی میچز کھیل کر ایک کامیابی اور 3 ناکامیوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں، جس نے 2 پوائنٹس حاصل کر رکھے ہیں۔

پلیئنگ الیون

میچ کے لیے لاہور قلندر کی ٹیم جن کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں، ان میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، سیم بلنگز (وکٹ کیپر)، فخر زمان، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سکندر رضا، آصف علی، راشد حسین، حارث رؤف، آصف آفریدی  اور محمد آزب شامل ہیں۔

پشاور زلمی کی ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر-کیڈمور، حسین طلعت، مچل اوون، عبدالصمد، لیوک ووڈ، الزاری جوزف، عارف یعقوب اور علی رضا شامل ہیں۔