The Dawn News - Pakistan - Sindh

پیپلز پارٹی کا سندھ بھر میں اظہار تشکر ریلیاں نکالنے اور جشن منانے کا اعلان
پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کی جانب سے متنازع کینالوں کے منصوبے پر کام بند کرنے کے اعلان پر سندھ بھر کے تمام اضلاع سے لے کر تمام تحصیلوں کی سطح تک مسلسل تین دن تک اظہار تشکر ریلیاں نکالنے اور جشن منانے کا اعلان کر دیا۔

واضح رہے کہ آج وزیراعظم شہباز شریف نے بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) اجلاس میں فیصلہ ہونے تک کوئی نئی نہر نہیں بنیں گی، طے کیا ہے کہ سی سی آئی اجلاس 2 مئی بروز جمعہ بلایا جارہا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ایک بیان میں پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کینالوں کے منصوبے پر کام بند کرنے کا اعلان متنازع کینالوں کے خلاف پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام کے موقف کی کامیابی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سندھ بھر میں اضلاع سے لے کر تحصیل سطح تک تمام تنظیمی عہدیداران و زمہ داران کل سے مسلسل تین دن ضلعی اور تحصیل سطح پر کینال منصوبے کے خلاف پیپلز پارٹی کے مؤقف کی کامیابی پر اظہار تشکر ریلیاں نکالیں اور جشن منائیں۔

نثار کھوڑو  کا کہنا تھا کہ متنازع کینالوں کے منصوبے کے خلاف پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام کی جدوجہد کی وجہ سے وفاقی حکومت کو سندھ کا موقف تسلیم کرنا پڑا۔

نثار کھوڑو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ سی سی آئی میں بھی سندھ کا بھرپور مقدمہ لڑے گی اور متنازع کینالوں کے منصوبے کو ختم کرائے گی۔

انہوں نے کہا کہ شھید محترمہ بینظیر بھٹو نے کالاباغ ڈیم منصوبہ ختم کرایا تھا اور اب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری  نے 6 کینالوں کے منصوبے کے خلاف سندھ کے مؤقف کو تسلیم کرایا ہے۔

نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ کینالوں کا مسئلہ صرف پانی کا مسئلہ نہیں سندھ کے وجود کا مسئلہ ہے، پیپلز پارٹی نے سندھ کے وجود کو بچانے کے لیے ہر فورم پر بھرپور کردار ادا کیا ہے اور کرتے رہیں گے۔