The Dawn News - Sport - Cricket

آئی سی سی ایونٹس میں پاک-بھارت ٹیموں کو الگ گروپس میں رکھنے کی قیاس آرائیاں مسترد
بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی) نے مستقبل میں ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مقابلوں میں پاکستان اور  بھارت کی ٹیموں کو الگ الگ گروپ میں رکھنے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا ہے۔

کھیلوں کی معروف ویب سائٹ ’کرک بز‘ کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقے پہلگام میں 22 اپریل کو 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی کو ایک خط لکھا ہے۔

گردش گردہ خبروں کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب سے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ آئندہ آئی سی سی ٹورنامنٹس میں بھارت اور پاکستان کو ایک ہی گروپ میں نہ رکھا جائے۔

تاہم، بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار نے ایسی کسی پیش رفت کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ خبر ان کے لیے بھی نئی ہے۔

بی سی سی آئی نے تصدیق کی کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت ٹیموں کو الگ گروپس میں رکھنے کے حوالے سے کوئی  بات چیت نہیں ہوئی۔

رپورٹ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ یہ تمام افواہیں بے بنیاد ہیں اور فی الحال صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ فوری طور پر کوئی بھی آئی سی سی ایونٹ شیڈول نہیں ہے تاہم، ستمبر اور اکتوبر میں ویمنز ورلڈکپ بھارت میں شیڈول ہے جس کے لیے پاکستان کی ویمنز ٹیم پہلے ہی کوالیفائی کرچکی ہے۔

جس کے لیے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دوٹوک الفاظ میں بتادیا تھا کہ معاہدے کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم ویمنز ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارت نہیں جائے گی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت آئی سی سی ایونٹس میں دونوں ٹیمیں نیوٹرل وینیو پر مدمقابل ہوں گی اور ٹورنامنٹ کے میزبان کو اس مقام کا تعین کرنا ہوگا۔

بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا گزشتہ روز اپنے بیان میں واضح کرچکے ہیں کہ وہ پاکستان کے حوالے سے کرکٹ سے متعلق بھارتی حکومت کے فیصلے پر عمل کریں گے۔

راجیو شکلا نے کہا کہ ہم پہلگام حملے کے متاثرین کے ساتھ ہیں، اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، ہماری حکومت جو بھی کہے گی ہم کریں گے، ہم حکومتی موقف کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ دو طرفہ سیریز نہیں کھیلتے، اور ہم آگے چل کر بھی پاکستان کے ساتھ دو طرفہ سیریز میں نہیں کھیلیں گے۔

تاہم، بھارتی بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان کے خلاف ان کی ٹیم میدان میں اُترے گی۔

پس منظر

واضح رہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقے پہلگام میں منگل کو 26 سیاحوں کی مبینہ ہلاکت کے بعد گزشتہ روز سندھ طاس معاہدہ فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو جواز بناتے ہوئے پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کا حکم دیا تھا جبکہ واہگہ بارڈرکی بندش اور اسلام باد میں بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات اپنے ملٹری اتاشی کو وطن واپس بلانے کے علاوہ پاکستان میں تعینات سفارتی عملے کی تعداد میں بھی کمی کردی تھی۔

بعد ازاں، وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ پاکستان کا پانی روکنا اعلان جنگ تصور کیا جائے گا اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

پاکستان نے شملہ سمیت تمام دوطرفہ معاہدوں کی معطلی کا عندیہ دیتے ہوئے بھارت کے لیے فضائی حدود، سرحدی آمد و رفت اور ہر قسم کی تجارت بند کرنے کا اعلان کردیا۔

بھارتی ہائی کمیشن میں سفارتی عملے کو 30 ارکان تک محدود کرنے کے علاوہ بھارتی دفاعی، بحری اور فضائی مشیروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر پاکستان چھوڑنے کا حکم دیا ہے، پاکستان نے سکھ یاتریوں کے علاوہ تمام بھارتی شہریوں کے ویزے منسوخ کرکے انہیں 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔