The Dawn News - Life & Style - Celebrity

ماریہ بی اور ترک ماڈل نے ایک دوسرے کو ہرجانے کے نوٹسز بھجوا دیے
معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی اور ترکیہ کی ماڈل ترکان آتائے نے ایک دوسرے کے خلاف سنگین الزامات عائد کرنے کے بعد اب ایک دوسرے کو ہرجانے کے نوٹسز جاری کردیے۔

ترک ماڈل ترکان آتائے نے چند روز قبل اپنی ویڈیو میں بتایا تھا کہ کہ ماریہ بی نے انہیں ترکیہ میں کیے جانے والے فوٹوشوٹ کی مکمل ادائیگی نہیں کی۔

انہوں نے بتایا تھا کہ انہوں نے ماضی میں بھی ماریہ بی کے ساتھ کام کیا تھا لیکن اس وقت انہوں نے فیشن ڈیزائنر سے کوئی معاوضہ وصول نہیں کیا تھا لیکن میں کیے جانے والے فوٹوشوٹ کا انہیں معاوضہ دیا جانا تھا جو کہ انہیں تاحال مکمل نہیں ملا۔

ترکان آتائے نے بتایا تھا کہ 2025 کے آغاز میں ماریہ بی نے ترکیہ میں فوٹوشوٹ کروایا، جس کے مکمل انتظامات انہوں نے کیے، شوٹنگ سے لے کر ویڈیو ایڈیٹنگ تک تمام کام انہوں نے دیکھا اور انہوں نے کام سے پہلے ماریہ بی کو معاوضے کی رقم بھی بتائی جس پر فیشن ڈیزائنر مطلوبہ رقم دینے پر رضامند بھی ہوئیں۔

ترکیہ کی ماڈل کے مطابق شوٹ کو چند ماہ گزر جانے کے باوجود انہیں معاوضے کی مکمل ادائیگی نہیں کی گئی، انہیں پہلے آسرے دیے گئے لیکن بعد میں ان کے میسیجز کا جواب تک نہیں دیا گیا۔

ان کے الزامات پر ماریہ بی نے تسلیم کیا تھا کہ ان کی مینیجر کی غلطی کی وجہ سے ترک ماڈل کو ادائیگی کا معاوضہ دینے میں تاخیر ہوئی لیکن اس پر الزامات لگانے کی ضرورت نہیں تھی۔

بعد ازاں ماریہ بی نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا تھا کہ انہوں نے ترک ماڈل کو تمام رقم کی ادائیگی کردی اور اب الزامات لگانے پر انہوں نے ترکیہ کی ماڈل کو ہرجانے کا نوٹس بھی جاری کردیا۔

ماریہ بی نے الزامات عائد کرنے پر اپنی وکیل خدیجہ صدیقی کے ذریعے ترکان آتائے کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔

نوٹس میں انہوں نے ترکیہ کی ماڈل سے نوٹس ملنے کے بعد 14 دن کے اندر ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ بھی کیا اور معافی نامہ بھی جاری کرنے کا کہا۔

نوٹس میں ترکان آتائے کو کہا گیا ہے کہ ان کی جانب سے معافی نہ مانگے جانے پر انہیں 10 کروڑ ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔

دوسری جانب ترکیہ کی ماڈل نے بھی اپنے پاکستانی وکیل رانا انتظار کے توسط سے ماریہ بی کو 8 ہزار امریکی ڈالرز کے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔

ترکان آتائے کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ماریہ بی نے ان کے ایک ہزار ڈالر ادا کرنے ہیں جب کہ دو ہزار امریکی ڈالر قانونی فیس کی ادائیگی ہے جب کہ 5 ہزار امریکی ڈالر انہیں ذہنی طور پر پریشان کرنے کا ہرجانہ ہے۔

دونوں فریقین نے ایک دوسرے کو نوٹسز بھجوانے کی تصدیق کی، تاہم تین دن گزر جانے کے باوجود دونوں نے نوٹسز ملنے کی تصدیق نہیں کی۔