The Dawn News - Pakistan

پہلگام واقعہ بھارت کا سوچا سمجھا اقدام، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، اراکین سینیٹ
سینیٹ اجلاس  میں اراکین نے اپنے خطابات میں کہا کہ  دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سوچی سمجھی سازش ہے، بھارتی الزامات کو دنیا نے کوئی اہمیت نہیں دی، بھارت نے کوئی جارحیت کی تو افواج پاکستان اسے منہ توڑ جواب دیں گی۔

سینیٹ اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ 2000 میں جب  صدر بل کلنٹن بھارت پہنچے تھے تو 40 کے  لگ بھگ سکھو ں کو ماردیا گیا اور الزام  پاکستان پر دھر دیا گیا، اب امریکی نائب صدر کے دورے پر پھر 26 لوگوں کو مار کر  الزام پاکستان  پر لگادیا گیا ہے۔

سینیٹ اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی کو گجرات کے قصاب کا خطاب دیا گیا جس پر انہوں نے فخر کیا، اور اسے اپنے لیے بڑا اعزاز سمجھا، انہوں نے اپنی سیاست کی حکمت عملی بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی مذہب جبر کی اور غیرانسانی رویوں کی تلقین نہیں کرتا، مگر مودی  نے انہی رویوں کا پرچار اور انہی رویوں پر عمل بھی کیا، مودی کے روکے کے باعث  دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کی قتل گاہ بن کر رہ گئی۔

کشمیر  کے اندر مظالم کا سلسلہ بھی بڑا پرانا ہے، اور 90 ہزار کے قریب  کشمیری باشندے شہید ہوچکے ہیں، 25 ہزار خواتین بیوہ ہوچکی ہیں، 12 ہزار دختران کشمیر کی آبروریزی کی گئی،  سات آٹھ بھارتی فوجیں وہاں سالہا سال سے موجود ہیں، ہر سات کشمیریوں پر  ایک بندوق بردار مسلط ہے،  جگہ جگہ چوکیاں اور پہرے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مودی حکومت  نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کردی اور اس کے بعد دہشت گردی کا نیا سلسلہ شرو ع ہوا، مسلمانوں کو اقلیت میں بدلنے کے لیے باہر سے ہندوؤں کو لا کر بسایا گیا۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے پہلگام مقبوضہ کشمیر کا وہ علاقہ ہے جہاں کثرت سے  سیاح آتے ہیں، یہ بہت پررونق علاقہ ہے، وہاں دن  دیہاڑے واردات ہوتی ہے، بھارتی موقف کے بعد چار افراد آتے ہیں اور سیاحوں کی شناخت کرکے انہیں مار کر چلے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  اس قدر  فوج کی موجودگی  میں یہ کیسے ممکن ہے کہ اس قدر آرام کے ساتھ شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد لوگوں کو مار کر اسلحہ بردار بھاگ جائیں، پھر  واقعے کے 10 منٹ کے بعد  ہی واقعے کی ایف آئی آر درج ہوجاتی ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ ابھی تک ایک ملزم نہیں پکڑا گیا، اور  بھارت نے اب ایک ایجنسی کو اس واقعے کی تحقیقات  کی ذمہ داری اب سونپی ہے، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ پہلے سے اس واقعے کی تیاری کرلی گئی تھی۔

یہ واقعات ایک خاص پس منظر کے ساتھ ہوتے ہیں، 2000 میں جب صدر بل کلنٹن بھارت پہنچے تھے تو 40 کے لگ بھگ سکھو ں کو ماردیا گیا اور الزام  پاکستان پر دھر دیا گیا، اب امریکی نائب صدر کے  دورے پر پھر 26 لوگوں کو مار کر  الزام پاکستان  پر لگادیا گیا ہے۔

اللہ تعالی کے فضل و کرم سے دنیا نے اس بار بھارت کا ساتھ نہیں دیا، بھارت کا جھوٹ اب چلنے والا نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کہتا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا ہے مگر وہ ایسا نہیں کرسکتا، اس میں ورلڈ بینک ثالث ہے، یکطرفہ طور پر وہ یہ معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، بھارت  پاکستان کا پانی نہیں روک سکتا۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ 1998  میں جب سے ایٹمی دھماکے ہوئے ہیں اس وقت سے بھارت  کو کوئی حملہ کرنے کی جرات نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ہرگز یہ بھولنا نہیں چاہے کہ ہمارا دشمن چالاک اور مکار ہے اور اسے کسی خیر کی توقع نہیں ہے، وہ کوئی بھی حماقت کرسکتا ہے مگر اسے پتا ہونا چاہیے کہ اس حماقت کا نتیجہ وہی نکلے گا جو کہ ایک احمق کے لیے نکلنا چاہیے۔

بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب  کے پانی پر لگی ہوئی ہیں،  سینیٹر علی  ظفر

سینیٹرعلی ظفر نے سینیٹ اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ   پاکستانی قوم  ذمےدار، بہادر اور نڈر قوم ہے، دنیا کے کسی بھی خطے میں دہشت گردی کے خلاف ہیں، اور ہمارے ہزاروں شہری دہشت گردی خلاف جنگ میں جانیں قربان کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کا بھارتی الزام جھوٹا ہے، دروغ گوئی بھارتی حکمرانوں کی عادت ہے۔

سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ  2000 میں جب بل کلنٹن آئے تو اس وقت بھی 40 سکھوں کو ہلاک کرکے الزام  پاکستان پر لگایا گیا، پھر بھارتی اداروں ہی کی تحقیقات میں ثابت ہوا کہ پاکستان پر یہ الزام غلط تھا، خود بھارتی حکومت ہی اس واقعے میں ملوث تھی،بھارت میں کچھ بھی ہوتا ہے تو بغیر کسی ثبوت کے الزامات پاکستان پر لگادیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں پاکستانی عوام کی طرف سے مودی کو ایک پیغام دینا چاہتا ہوں کہ دنیا اور لوگ بے وقوف نہیں ہیں، وہ بھارتی ڈرامے کے اسکرپٹ کو بخوبی جانتے اور اس پروپیگنڈے کو پہچانتے ہیں، ظلم کی بات  یہ ہے کہ اس سانحے سے مودی حکومت سیاسی مفاد حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

سینیٹر علی ظفر نے مزید کہا کہ بھارت کشمیریوں پر بے پناہ ظلم ڈھارہا ہے، وہ پہلے اپنے گریبان میں جھانکے اور پھر پاکستان پر الزام لگائے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ ختم کرنا چاہتا ہے، بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب  کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، پہلی بات تو یہ کہ بھارت یکطرفہ پر اس معاہدے میں ترمیم، اسے معطل یا ختم نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارا پانی بند کرنا چاہتا ہے اور ہمیں بھوکا مارنا چاہتا ہے، کیا اس سے بڑی کوئی دہشت گردی  ہوسکتی  ہے۔

سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھارت کی طرف سے اعلان جنگ ہے،  عمران خان نے کہا تھا کہ ہم ایک بہادر قوم ہیں، ہم دھمکیوں سے نہیں ڈرتے،  بھارت اگر ہم پر حملہ کرے گا تو  ہم سوچیں گے نہیں بلکہ جوابی حملہ کردیں  گے۔

پانی بند کرنے کی دھمکی دی گئی تو پہلا حملہ پاکستان کرےگا، سینیٹر فیصل واڈا

سینیٹر فیصل واڈا نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑا اہم وقت ہے کہ  وزیراعظم شہباز شریف  آل پارٹیز کانفرنس بلائیں اور  پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کو بٹھائیں،  جب ہمارے گھر کی طرف کوئی باہر والا دیکھے گا تو ہم سب ایک ہیں، یہ بالکل واضح ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسا آرمی چیف ملا ہے جو  قابل اور جراتمند ہے اور جس کے پاس تمام صلاحیتیں ہیں،  تو   پھر فکر  کس بات  کی، پوری قوم دشمن کے آگے اور فوج کے پیچھے کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اگر  پاکستان اور بھارت کی جنگ ہوتی ہے تو یہ دو ممالک تک محدود نہیں رہے گی، یہ پہلے حصے میں خطے کی جنگ ہوگی، اور اگر یہ مزید پھیلی تو پھر پوری دنیا کی جنگ بن جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے ساتھ پوری دنیا کھڑی ہے، یہ بھی پاکستان کی کامیابی ہے، انہوں نےکہا کہ  بلا کوئی گولی چلائے ہم نے بھارت  کی بالواسطہ تجارت  بند کرکے  اے نقصان  پہنچانا شروع کردیا ہے جس کے لیے آرمی چیف مبارکباد کے مستحق ہیں۔

سینیٹر فیصل واڈا نے کہا کہ میں بھارتی وزیراعظم کو بتانا چاہتا ہوں کہ تم نے مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیلی ہے،  لیکن اگر  پانی بند کرنے کی دھمکی دی گئی تو پہلا حملہ پاکستان کرےگا، اور ہم بھارتی فوج کے خون سے ہولی کھیلیں گے۔

ہمیں دیکھنا ہوگا آیا ہم اپنے لوگوں کے ساتھ انصاف کررہے ہیں، سینیٹر  جان محمد بلیدی

سینیٹر جان بلیدی  نے سینیٹ اجلاس میں  اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ  بھارت کو چاہیے کہ وہ اپنے اندرونی معاملات اور کشمیریوں کے معاملات کو سنجیدگی سے لے، اور ہمیں بھی اس پر غور کرنا ہوگا کہ ہم کیا کررہے ہیں،  آیا ہم اپنے لوگوں کے ساتھ انصاف کررہے ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ  یہ دیکھنا ہوگا کہ بلوچستان جو پاکستان کا حصہ ہے وہاں جو روزانہ احتجاج ہورہا ہے اس کی کیا وجوہات ہیں، ہمیں دیکھنا ہوگا کہ ہم نے سولہ ایم پی او کے تحت بچیوں کو  جیل میں ڈال دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان نے  بہت سنجیدگی کا مظاہرہ کیا اور  بھارت کے اقدامات کا جواب دیتے ہوئے حد سے تجاوز نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ 1973 کا آئین موجود ہے، جب وسائل کی تقسیم درست نہیں ہوگی،  صوبوں کی خودمختاری تسلیم نہیں کریں گے اور صوبوں کے معاملات میں جب مداخلت کی جاتی ہے تو پھر فاصلے بڑھتے ہیں۔