The Dawn News - Life & Style - Celebrity

دوران ڈرائیونگ خطرناک اسٹنٹ کرنے کے کیس میں ڈکی بھائی کی ضمانت منظور
لاہور ہائی کورٹ نے یوٹیوبر سعدالرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی خطرناک ڈرائیونگ اسسٹنٹ کیس میں ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔

ڈکی بھائی نے اپنے خلاف موٹروے پولیس کی جانب سے دو مقدمات دائر کیے جانے کے بعد لاہور ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی تھی، جس پر سماعت ہوئی۔

جسٹس شہباز رضوی نے یوٹیوبر کی درخواست پر سماعت کی جس دوران ڈکی بھائی خود بھی پیش ہوئے۔

عدالت نے ان کی درخواست منظور کرتے ہوئے پولیس کو انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا اور درخواست گزار کو حکم دیا کہ وہ آئندہ ماہ مئی میں اپنے خلاف ہونے والے ٹرائل میں عدالت میں پیش ہوں۔

ڈکی بھائی کے خلاف خطرناک اسٹنٹ کرنے کے کیس کا ٹرائل 5 مئی کو ہوگا، جس میں یوٹیوبر پیش ہوں گے۔

لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ریلیف ملنے کے بعد انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے خود پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کیا اور دعویٰ کیا کہ وہ گاڑی چلاتے وقت نیند میں نہیں تھے۔

ڈکی بھائی کے مطابق ان پر لگایا گیا الزام بھی غلط ہے کہ وہ پاؤں سے گاڑی چلا رہے تھے، انہوں نے اسٹیئرنگ پر نہیں بلکہ گاڑی کے ڈیش بورڈ پر پاؤں رکھے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ دعویٰ بھی غلط ہے کہ وہ گاڑی چلاتے وقت نیند میں تھے، ان کی ایک آنکھ بند تھی لیکن دوسری آنکھ سے وہ دیکھ رہے تھے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس اپنے دعوے ثابت کرنے کے شواہد موجود ہیں اور وہ عدالت میں پیش کریں گے، وہ میڈیا کے سامنے اپنی صفائیاں پیش کرنے نہیں آئے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل موٹروے پولیس نے ڈکی بھائی کے خلاف دوران ڈرائیونگ خطرناک اسٹنٹ کرنے اور تیز رفتاری سے گاڑی چلانے کے دو مقدمات دائر کیے تھے۔

ان پر الزام تھا کہ انہوں نے اسٹیئرنگ پر پاؤں رکھ کر گاڑی چلائی اور یہ کہ ان کی گاڑی 200 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی۔

ان کے خلاف راولپنڈی کے تھانے چکری اور لکسیاں میں دو الگ الگ مقدمات دائر کیے گئے تھے، جس کے بعد اب انہوں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ضمانت کروالی۔