The Dawn News - Sport

پی ایس ایل 10 : پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
پاکستان سپرلیگ  کے دسویں ایڈیشن کے 22 ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

اسلام یونائیٹڈ نے  پشاور زلمی کو جیت کے لیے 144  رنز کا ہدف دیا تھا  جسے  زلمی نے کپتان بابر اعظم اور معاذ صداقت کی  ففٹیز کی بدولت  چار وکٹوں کے نقصان پر 16.4 اوورز میں بہ آسانی حاصل کرلیا۔

ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کا آغاز اچھا نہ تھا،  اوپننگ  بیٹر مچل اوون اور صائم ایوب  بالترتیب  6 اور ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے،  محمد حارث بھی صرف 12 رنز بناسکے۔

38  رنز پر 3  وکٹیں گرجانے کے بعد کپتان بابراعظم اور  نوجوان بیٹر معاذ صداقت نے ذمے داری اور تیزی رفتاری سے  بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور کو 140  تک پہنچایا۔

140 کے مجموعی اسکور پر  معاذ صداقت نسیم شاہ کا شکار بنے، انہوں نے برق رفتاری سے کھیلتے ہوئے 33 گیندوں پر 55 رنز بنائے۔

کپتان بابر اعظم  53 اور  میکس برائنٹ 4 رنز پر ناٹ آؤٹ  رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سےکائیلی میئرز ، بین  ورشوس، نسیم شاہ اور  ریلی میریڈتھ نےایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں لاہور  کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت  کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، صاحبزاہ فرحان اور کائلی میئرز نے ٹیم کو 58 رنز کا اچھا آغاز فراہم کیا۔

صاحبزادہ فرحان کے آؤٹ ہونے کے بعد کوئی بیٹر جم کر  بیٹنگ نہیں کرسکا اور  وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں، صاحبزادہ فرحان 35 گیندوں پر 36 رنز بناکر  احمد دانیال کا شکار بنے۔

62   کے مجموعی اسکور پر محمد علی نے دوسرے اوپنر کائلی میئرز کو بھی پویلین کی راہ دکھا دی، انہوں نے  18 رنز  بنائے،  اس کے بعد سلمان آغا 4، کپتان شاداب خان 15،  کولن منرو 11 اور سعد مسعود ایک  اور اعظم خان 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، عماد وسیم   124 کے مجموعی اسکور پر 10  رنز بنا کر  رن آؤٹ ہوئے۔

نویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے بین  ورشوس  نے 17  گیندوں پر 33 ناٹ آؤٹ رنز بنا کر مجموعے کو 143  رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، آؤٹ ہونےوالے آخری کھلاڑی نسیم شاہ تھے جو ایک رنز بنا کر حسین طلعت کا شکار بنے۔

پشاور زلمی کی طرف سے محمد علی سب  سے کامیاب بولر  رہے، انہوں نے  4 اوورز میں 26 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

لیوک وڈ، الزری جوزف،  احمد دانیال ، صائم ایوب  اور حسین طلعت کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اب  سات میں سے پانچ میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، جبکہ  پشاور زلمی نے سات میں سے صرف دو میچ جیتے ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل پر  بدستور پانچویں نمبر پر ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اسکواڈ

کائیل میئرز، صاحبزادہ فرحان، کولن منرو،  سلمان علی آغاز، شاداب خان ( کپتان )، اعظم خان ( وکٹ کیپر )، عماد وسیم، سعدمسعود، بین  ورشوس، نسیم شاہ، اور ریلی میریڈتھ

پشاور زلمی اسکواڈ

مچ اوون،  صائم ایوب، بابراعظم ( کپتان )، محمد حارث ( وکٹ کیپر ) ، حسین طلعت، میس برائنٹ،  معاذ صداقت، لیوک وڈ، الزری جوزف، احمد دانیال، اور محمد علی