The Dawn News - Pakistan - Lahore

واہگہ بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی پروقار تقریب، شہریوں کی بڑی تعداد شریک
واہگہ بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی پروقار تقریب ہوئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی جب کہ واہگہ بارڈر کی فضا تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ملی جوش و جذبے سے بھرپور پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز پاکستان کے قومی ترانے سے ہوا جس کے بعد پاکستان رینجرز کے باہمت اور کڑیل جوانوں نے پریڈ کی۔

پاکستان اور بھارتی رینجرز کے سرحدی محافظ پریڈ کے دوران ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش کرتے دکھائی دیے۔

تقریب کے دوران نوجوان، بزرگ، بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی، جو رینجرز کی پریڈ کے دوران اللہ اکبر  اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کرتے رہے۔

یاد رہے کہ واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب کے دوران رینجرز کے جوان پریڈ کرتے ہیں اور ہمسایہ ملک کی بارڈر سیکیورٹی فورس کو اپنے روایتی انداز میں اپنی طاقت دکھاتے ہیں۔