The Dawn News - Pakistan - Islamabad

آرمی چیف کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات، جیو اسٹریٹجک صورتحال اور درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ نے ملاقات کی ہے، جس میں جیو اسٹریٹجک صورتحال اور درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج جنرل ہیڈکوارٹر (جی ایچ کیو) میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں جیو اسٹریٹجک ماحول پر تعمیری بات چیت کی گئی اور بالخصوص سیکیورٹی کے شعبے میں دونوں ممالک کو درپیش چیلنجوں پر توجہ مرکوز کی گئی، جبکہ دوطرفہ کوآرڈینیشن بڑھانے کی کوششوں کے حصے کے طور پر پاک-ایران بارڈر سیکیورٹی میکنزم کا بھی جائزہ لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ چیف آف آرمی اسٹاف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور ایران برادرانہ پڑوسی ہیں اور مشترکہ تاریخ، ثقافت اور مذہب کے گہرے رشتوں سے جڑے ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں فریقین نے خطے سے متعلق مسائل میں مثبت پیش رفت کے لیے مشترکہ طور پر کام کرتے ہوئے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف اور تعریف کی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران خطے میں امن اور خوشحالی کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کے جارحانہ اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ ہے۔

ایوانِ صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر پاکستان نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کی تھی، جس میں دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی تھی۔

ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال بالخصوص پہلگام واقعہ کے بعد بھارت اور پاکستان کے مابین جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال ہوا تھا۔

ادھر، وزیر اعظم آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی۔

وزیراعظم نے ایران کے شہر بندر عباس میں ہونے والے المناک دھماکے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور سیکڑوں افراد کے زخمی ہونے پر ایرانی وزیر خارجہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا  تھا۔

شہباز شریف نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور صدر مسعود پیزشکیان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تاریخی، گہرے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔