The Dawn News - Life & Style

’انتظار ختم‘ ماہرہ خان، ہمایوں سعید کی ’لو گُرو‘ کا ٹریلر ریلیز
شائقین کا طویل انتظار ختم ہوا، ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی آنے والی مزاحیہ رومانوی فلم ’لو گُرو‘ کا ٹریلر ریلیز کرتے ہوئے اسے عید الاضحٰی پر سینماؤں میں پیش کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

اس فلم سے دونوں اداکار تین سال بعد بڑے پردے پر واپسی کر رہے ہیں، دونوں کی آخری فلمیں 2022 میں ریلیز ہوئی تھیں۔

ماہرہ خان کی آخری فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ تھی جب کہ ہمایوں سعید کی آخری فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ تھی۔

جہاں دونوں تین سال بعد بڑے پردے پر واپسی کر رہے ہیں، وہیں دونوں ایک دہائی بعد ایک ساتھ رومانس کرتے دکھائی دیں گے، آخری بار دونوں نے ’بن روئے‘ میں رومانوی جوڑی کا کردار ادا کیا تھا۔

’لو گُرو‘ کے ٹریلر سے فلم کی کہانی سمجھنا مشکل ہے، تاہم عندیہ ملتا ہے کہ ہمایوں سعید فلم میں دل پھینک عاشق کے کردار میں نظر آئیں گے جو بعد میں ماہرہ خان کے والد جاوید شیخ کی جانب سے ایک کام سونپے جانے کے بعد حقیقی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔

فلم کی شوٹنگ لندن میں کی گئی ہے اور ماہرہ خان کو بھی لندن کی خوبصورت، بولڈ اور آرکیٹک لڑکی کے طور پر دکھایا گیا ہے جب کہ ہمایوں سعید بھی اسی شہر میں متعدد لڑکیوں کو محبت میں پھنساتے دکھائی دیتے ہیں۔

ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کے درمیان اس وقت محبت ہوجاتی ہے جب ہمایوں سعید اداکارہ کے والد کی جانب سے بیٹی کی شادی رکوانے کا کام سر انجام دیتے ہیں۔

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ ماہرہ خان کے والد جاوید شیخ نہیں چاہتے کہ ان کی بیٹی اس شخص سے شادی کرے، جن سے ان کی شادی ہونے والی ہوتی ہے، اسے رکوانے کے لیے وہ ہمایوں سعید کو ٹاسک دیتے ہیں جو اپنا ٹاسک پورا کرتے کرتے ماہرہ خان کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔

فلم کی کہانی واسع چوہدری نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات ندیم بیگ نے دی ہیں، اسے ہمایوں سعید سمیت دیگر پروڈیوسرز نے پروڈیوس کیا ہے۔

فلم کو اے آر وائے فلمز کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا اور شائقین کو رومانس کے ساتھ ساتھ پشتون و پنجابی تڑکے کی کامیڈی بھی سننے اور دیکھنے کو ملے گی۔