The Dawn News - Pakistan

پاکستان پر بھارتی حملوں کو ’آپریشن سندور‘ کیوں کہا جا رہا ہے؟
بھارت کی جانب سے پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے اور حملے کیے جانے کو بھارتی حکومت کی جانب سے ’آپریشن سندور‘ کہا جا رہا ہے جب کہ مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ’سندور بن گیا تندور‘ بھی ٹاپ ٹرینڈ رہا۔

بھارت نے اپنی جارحیت اور پاکستان کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی دہشت گردی کو ’آپریشن سندور‘ کا نام دے کر ہمدردی اور حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی، تاہم بھارتی حکومت کے عزائم خاک میں مل گئے۔

خلیجی اخبار ’گلف نیوز‘ کے مطابق بھارت کے پاکستان پر حملوں کو ’آپریشن سندور‘ کا نام بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے دیا۔

خبر میں بھارتی نشریاتی ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پاکستان پر حملوں سے قبل نریندر مودی کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا، جس میں پاکستان کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی۔

مذکورہ اجلاس میں پاکستان پر حملوں کو ’آپریشن سندور‘ کا نام دینے کی تجویز بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے دی۔

علاوہ ازیں بھارتی حکومت اور فوج نے اپنی دہشت گردی کو دوسرا روپ دینے کے لیے پاکستان پر حملہ کرنے والے طیاروں میں خواتین ونگ کمانڈرز اور بھارتی فوج کی خواتین کرنلز کو بھی شامل کیا۔

بھارت نے پاکستان پر حملوں کو ’آپریشن سندور‘ کا نام دے کر گزشتہ ماہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے حملوں کا بدلہ قرار دیا۔

بھارت پہلے دن سے ہی پہلگام واقعے کے الزامات شواہد کے بغیر پاکستان پر لگاتا آ رہا ہے جب کہ پاکستان الزامات کی تردید کرتا رہا ہے۔

پہلگام واقعے کے 15 دن بعد بھارتی فوج نے پاکستان پر دہشت گردانہ حملہ کرکے شہری آبادی کو نشانہ بنایا اور اپنے حملوں کو ’آپریشن سندور‘ کا نام دیا۔

واضح رہے کہ ’سندور‘ شادی شدہ ہندو خواتین کی جانب سے ماتھے پر سجایا جاتا ہے، ہندو عقیدے کے مطابق سندرو کسی خاتون کے شادی شدہ ہونے کی دلیل ہوتی ہے اور شوہر کی موت پر ماتھے سے سندور ہٹا دیا جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پہلگام واقعے میں چوں کہ تمام ہندو مرد ہلاک ہوئے تھے اور خواتین بیوہ ہوئی تھیں، اس لیے بھارت نے بدلے کا ڈھونگ رچا کر پاکستان پر دہشت گرد حملے کو ’آپریشن سندور‘ کا نام دیا۔

پاکستان میں ایکس پر ’آپریشن سندور بن گیا تندور‘ کا ٹرینڈ ٹاپ پر آگیا اور پاکستانی صارفین نے بھارتی حملے کو بوکھلاہٹ قرار دیا۔