The Dawn News - Pakistan - Islamabad

پاک بھارت جنگ مزید آگے بڑھ سکتی ہے، وزیردفاع
وزیر دفاع خواجہ آصف نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پاک بھارت جنگ مزید آگے بڑھ سکتی ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے  ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے نیلم جہلم بجلی گھر پر حملہ کیا ہے، اس کا جواب تو دینا ہوگا۔

انہوں نے  کہا کہ ( موجودہ صورتحال پر)  پارلیمنٹ اورعوام کو اعتماد میں لیں گے۔

واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ رات، اندھیرے میں پاکستان کے شہری علاقوں پر حملہ کرکے طبل جنگ بجادیا تھا۔

بھارتی حملے کے بعد پاکستان کی مسلح افواج نے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی طیارے گرائے اور ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر سمیت متعدد فوجی چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا تھا۔

بعد ازاں، بھارتی فوج نے ایل اوسی کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی تھی۔