The Dawn News - Pakistan - Islamabad

کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ کی فضائی حدود شام 6 بجے تک بند، نوٹم جاری
کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ کی فضائی حدود کو شام 6 بجے تک بند کردیا گیا ہے، فضائی حدود کی عارضی بندش کے حوالے سے نوٹس ٹو ایئرمین (نوٹم) جاری کردیا گیا ہے۔

پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا گیا ہے۔

کراچی، لاہور، اسلام آباد اور سیالکوٹ کے ہوائی اڈے جمعرات کو شام 6 بجے تک دستیاب نہیں ہوں گے۔

پی اے اے کے ترجمان سیف اللہ خان کی جانب سے جاری بیان میں مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ ایئرلائنز کے ساتھ رابطے میں رہیں تاکہ تازہ ترین معلومات سے آگاہ رہیں، پی اے اے نے فیصلے کے لیے نوٹم بھی جاری کیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ  ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے باعث پاکستان میں فضائی آپریشن متاثر ہورہا ہے، فضائی حفاظت کے پیش نظر کچھ روٹس کو حفظ ماتقدم کےطور پر محدود کردیا جاتا ہے جس سے اس سیکٹر کی پروازیں متاثر ہوتی ہیں۔

ترجمان کے مطابق روٹس کی عارضی بندش کا فیصلہ ملکی ائیرلائنز کے اثاثوں اور مسافروں کی اپنی حفاظت کی خاطر کیا جاتا ہے، مسافروں سے درخواست ہے کہ معاملے کی نزاکت کا ادراک کریں اور ائیرلائن عملے سے تعاون کریں۔

ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ مسافروں کی سہولت کے لیے پی آئی اے کال سینٹر سے ان کے دستیاب فون نمبر پر آگاہ کیا جارہا ہے، پی آئی اے ڈائیورٹ ہونے والی پروازوں کےمسافروں کی مکمل دیکھ بھال کررہا ہے جس میں ان کے قیام و طعام کا بندوبست شامل ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے گزشتہ روز ایک  نوٹم جاری کرتے ہوئے ملک بھر کے بیشتر فضائی راستوں پر فضائی حدود کی بحالی کا اعلان کیا تھا جبکہ چند فضائی راستے اگلے 24 گھنٹے تک بند رہنے سے آگاہ کیا تھا۔

اتھارٹی نے تصدیق کی تھی کہ اسلام آباد، راولپنڈی اور کراچی کی فضائی حدود مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہیں۔

ایک علیحدہ نوٹم میں مزید کہا گیا تھا کہ لاہور فلائٹ ریجن میں فضائی ٹریفک کے راستے کے کچھ حصے آپریشنل وجوہات کی بنا پر 9 مئی کو دوپہر 12 بجکر 20 منٹ تک تمام بلندیوں پر بند رہیں گے۔