The Dawn News - Pakistan - Kashmir

عالمی قوانین جنگ میں بھی آبی ڈھانچوں پر حملے کی اجازت نہیں دیتے، چیئرمین واپڈا
چیئرمین واپڈا نے بھارتی حملے سے متاثر ہونے والے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا دورہ کیا۔

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے مظفر آباد سے تقریباً 41 کلومیٹر دور نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کا دورہ کیا، لائن آف کنٹرول کے قریب نوشہری میں واقع ڈیم سائٹ پر ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا اور حملے کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ جنیوا کنونشن سمیت بین الاقوامی قوانین مکمل پیمانے پر جنگ کے دوران بھی آبی ڈھانچوں پر حملے کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔

چیئرمین واپڈا کو بتایا گیا کہ بھارتی گولہ باری 7 مئی کی رات ایک بج کر 15 منٹ پر شروع ہوئی اور صبح 7 بج کر 15 منٹ تک تقریباً 6 گھنٹے تک جاری رہی، اس کے نتیجے میں انٹیک گیٹس کے ہائیڈرولک پاور یونٹ 1 کو نقصان پہنچا اور ساتھ ہی ڈی سینڈر 1 اور 3 پر مضبوط کنکریٹ ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ بھارت نہ صرف ڈیم سائٹس بلکہ یہاں کی عام آبادی، ڈیم کی کالونی کے ساتھ ساتھ جائے وقوعہ پر موجود عملے اور اہلکاروں پر بھی حملہ کرنا چاہتا تھا۔

واضح رہے کہ 22 اپریل 2025 کو پہلگام میں سیاحوں کی ہلاکت کے بعد بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب، اندھیرے میں پاکستان کے شہری علاقوں پر حملہ کرکے طبل جنگ بجادیا تھا۔

بھارتی حملے کے بعد پاکستان کی مسلح افواج نے بزدلانہ حملے کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے 3 رافیل طیاروں سمیت 5 جنگی طیارے مارے گرائے، جب کہ ایک بریگیڈ ہیڈکوارٹر سمیت متعدد فوجی چیک پوسٹوں کو تباہ کردیا تھا، بھارتی فوج نے ایل اوسی کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈ الہرا کر شکست تسلیم کرلی تھی۔

اس کے علاوہ قومی سلامتی کمیٹی نے پاک فوج کو جوابی کارروائی کے لیے اجازت اور مکمل اختیارات دے دیے ہیں، پاکستان نے بھارت کے حملے کا بھرپور جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔