The Dawn News - Pakistan

بھارتی حملوں نے امن و استحکام کو شدید خطرات سے دوچار کیا، شہباز شریف کی امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فونک گفتگو میں وزیر اعظم شہباز شریف نے خبردار کیا کہ بھارت کے حملوں نے ناصرف پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی بلکہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو شدید خطرات سے دوچار کیا۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق دوران گفتگو شہباز شریف نے بھارت کی جانب سے میزائل اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کی، جس کے نتیجے میں 31 شہری شہید  اور 57 زخمی ہوئے اور شہری بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچا۔

اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرنے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام بھارت کی بلااشتعال جنگی کارروائیوں سے شدید  غصے میں ہے،  وزیر اعظم نے بتایا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع میں کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی ایشیا  کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تشویش کو سراہا۔

وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا جنوبی ایشیاء کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے۔

امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت کو کشیدگی کم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔