The Dawn News - Life & Style

فواد خان کی بھارتی فلم ’ابیر گلال‘ کی ریلیز موخر
پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کی آج ریلیز ہونے والی بھارتی فلم ’ابیر گلال‘ کی نمائش روک دی گئی جب کہ فلم کی معاون اداکار ردھی ڈوگرا نے بھی فلم کو ریلیز نہ کرنے کی تصدیق کردی۔

بھارتی ویب سائٹ ’دی اسٹیٹمنٹ‘ کے مطابق ’ابیر گلال‘ کو آج 9 مئی کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کی وجہ سے اس کی نمائش موخر کردی گئی۔

فلم کی نمائش پر گزشتہ ماہ اپریل کے اختتام پر اس وقت پابندی کا مطالبہ کیا گیا تھا جب کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ایک حملے کے دوران 26 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکومت نے پاکستانی نیوز اور شوبز ڈراما ٹی وی چینلز کے یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی پابندی عائد کردی تھی جب کہ اداکاروں کے سوشل میڈیا اکاؤٹس کو بھی بلاک کردیا تھا۔

علاوہ ازیں 8 مئی کو بھارتی حکومت نے بھارت کے تمام او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کو پاکستانی ڈرامے، فلمیں، ویب سیریز اور پوڈکاسٹس دکھانے سے روک دیا تھا۔

پہلے ہی خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ’ابیر گلال‘ کو ریلیز نہیں کیا جائے گا، تاہم اس حوالے سے فلم کی ٹیم نے واضح طور پر کوئی اعلان نہیں کیا تھا اور آج فلم کو ریلیز نہیں کیا گیا، اس کی نمائش موخر کردی گئی۔

فلم کی ٹیم نے وضاحت نہیں کی کہ ’ابیر گلال‘ کو پھر کب ریلیز کیا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ اب فلم کو کئی سال تک ریلیز نہیں کیا جا سکے گا، کیوں کہ بھارتی حکومت نے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کو بھی پاکستانی فلمیں اور ڈرامے دکھانے سے روک رکھا ہے۔

دوسری جانب ’ابیر گلال‘ کی معاون اداکارہ ردھی ڈوگرا نے کہا کہ وہ فلم کی ریلیز کو موخر کرنے کے فیصلے کی حمایت کرتی ہے، وہ اپنی حکومت کی پالیسیوں اور قوانین پر عمل کرنے کی پابند ہیں۔

’ابیر گلال‘ کے ذریعے فواد خان 9 سال بعد بھارت میں کام کرتے دکھائی دیتے ہیں، اس سے قبل آخری بار وہ 2016 میں ’اے دل ہے مشکل‘ میں دکھائی دیے تھے۔