The Dawn News - World - Asia

مارکو روبیو کا آرمی چیف، نائب وزیر اعظم کو فون، صبر و تحمل سے کام لینے کا مشورہ
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار کو فون کالز کرکے بھارت کے ساتھ کشیدگی میں کمی کروانے کے لیے تعاون کی پیشکش کی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق امریکا کی پاک - بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش سامنے آئی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے آرمی چیف عاصم منیر کو ٹیلی فون کرکے پاکستان کو صبر و تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے۔

امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان اور  بھارت تحمل سے کام لیں، خطے میں امن کی بحالی پوری دنیا کے لیے اہم ہے،

انہوں نے کہا کہ بات چیت کے لیےکردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

ترجمان امریکی وزارت خارجہ ٹیمی بروس نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ وزیرخارجہ مارکو روبیو نے پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔

اپنے بیان میں ٹیمی بروس نے کہا کہ مارکو روبیو نے فریقین پر زور دیا کہ کشیدگی کم کرنے کے طریقے تلاش کریں، مارکو روبیو نے مستقبل میں تنازعات سے بچنے کے لیے تعمیری مذاکرات میں مدد کی پیشکش ہے۔

نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے امریکی پیشکش کو سراہتے ہوئے کہا کہ بال اب بھی بھارت کے کورٹ میں ہے، پاکستان پر اب حملہ ہوا تو ہم اپنی کارروائیاں کسی صورت نہیں روکیں گے۔

یاد رہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان کے منہ توڑ جواب سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر عالمی برادری کو مدد کرنے کے لیے فون پر فون کر رہا ہے۔

پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف ’آپریشن بنیان مرصوص‘ شروع کردیا گیا، اور بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے ادھم پور ایئربیس، پٹھان کوٹ، سرسہ، سورت گڑھ ایئرفیلڈز، براہموس اسٹوریج سائٹ، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو سمیت 12 اہداف کو تباہ کردیا گیا ہے، مزید کئی اہداف بھی نشانے پر ہیں، پاک فوج، فضائیہ کی کارروائیاں جاری ہیں۔