The Dawn News - World - Asia

پاکستان اور بھارت تنازع کے سیاسی حل کی جانب واپس آئیں، چین کا موجودہ صورتحال پر اظہار تشویش
چین نے خطے کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے، چینی وزارت خارجہ کے مطابق خطےکی موجودہ صورتحال کو قریب سے دیکھ رہے ہیں، پاکستان اور بھارت تنازع کے سیاسی حل کی جانب واپس آئیں، بات چیت سے مسائل کا حل نکالیں۔

ڈان نیوز کے مطابق بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان کی جانب سے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ شروع کرنے کے بعد چین کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت تحمل کا مظاہرہ کریں، فریقین امن اور استحکام کے وسیع تر مفاد میں کام کریں۔

چین نے زور دیا کہ دونوں ممالک پرامن ذرائع سے سیاسی تصفیہ کی راہ پر واپس آئیں۔

چین نے اپیل کی کہ دونوں ممالک کسی بھی ایسی کارروائی سےگریز کریں جس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہو۔

یاد رہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان کے منہ توڑ جواب سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر عالمی برادری کو مدد کرنے کے لیے فون پر فون کر رہا ہے۔

پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف ’آپریشن بنیان مرصوص‘ شروع کردیا گیا، اور بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے ادھم پور ایئربیس، پٹھان کوٹ، سرسہ، سورت گڑھ ایئرفیلڈز، براہموس اسٹوریج سائٹ، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو سمیت متعدد اہداف کو تباہ کردیا گیا ہے، مزید کئی اہداف بھی نشانے پر ہیں، پاک فوج، فضائیہ کی کارروائیاں جاری ہیں۔