The Dawn News - Pakistan

اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کو بھارت سے باز پرس کرنی چاہیے، بلاول بھٹو
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت  پہلگام  کےو اقعے کی تحقیقات سے کیوں کترا رہا  ہے، وہ آج تک اس واقعے میں پاکستان میں ملوث ہونے کے اپنے الزامات کا کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکا، اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کو بھارت سے جواب طلبی کرنی چاہیے۔

پی ٹی وی ورلڈ کو انٹرویو میں  چیئرمین پیپلزپارٹی اور سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر بھارت پہلگام واقعے میں اپنے الزامات کے کوئی ثبوت فراہم کرتا تو اس  کی بات میں وزن ہوتا، مگر وہ آج تک اس حوالے سے کوئی ثبوت دنیا کے سامنے پیش نہیں کرسکا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ  پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے،  بھارتی جارحیت کے  جواب میں پاکستان نے تین روز تک تحمل کا مظاہرہ کیا، پاکستان نے اپنے دفاع میں بھارتی جارحیت کا  منہ توڑ جواب دیا اور  پاک فضائیہ نے بھارت کے 5طیارے مار گرائے، پاکستان امن کا خواہشمند مگر اپنی خودمختاری پرسمجھوتہ نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت بلوچستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہا ہے، ہم نے اپنی سرزمین سے بھارتی جاسوس کلبھوشن کو گرفتار کیا جس نے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کا اعتراف کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت کی جنگ جھوٹ  اور تقسیم پر مبنی ہے،  جبکہ ہمارا  موقف سچائی اور حقیقت پر مبنی ہے، اور ہم اپنے ملک کی سلامی اور خودمختاری کے لیے متحد ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں بلاول بھٹو  نے کہا کہ اقوام متحدہ، عالمی برادری اور عالمی اداروں کو بھارت سے باز پرس کرنی چاہیے  جوعالمی قوانین کی  خلاف ورزی کرتا آرہا ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے  بر خلاف  وہ  مقبوضہ کشمیر کے  عوام کو استصواب رائے کا حق دینے کے بجائے ان پر مسلسل ظلم و جبر کررہا  ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، اس کے باوجود بھارت نے اس کی خصوصی حیثیت ختم کردی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی، اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں کو بھارت سے جواب طلبی کرنی چاہیے،  اگر وہ آج بھارت سے بازپرس نہیں کرسکتے تو کل پھر وہ کسی اور ملک سے بھی جواب طلب نہیں کرسکیں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ بھارت عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور عالمی اداروں کو چیلنج کررہا ہے۔