The Dawn News - News

جنگ بندی کو درست تناظر میں دیکھنا ضروری ہے، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت نے جنگ بندی پر اتفاق کیا، جنگ بندی کو درست تناظر میں دیکھنا ضروری ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کی حدود میں  براہموس میزائل داغے، بھارت کی جارحیت پر پاکستان نے اقوام متحدہ کے آرٹیکل 51 کے تحت دفاع کیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارت نے 7 تا 10 مئی کو کئی حملے کئے، بھارتی حملوں میں خواتین، بچوں سمیت معصوم جانیں ضائع ہوئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حملوں میں عبادتگاہوں سمیت انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچا، بھارت نے وفاقی دارالحکومت سمیت کئی علاقوں پر قاتل ڈرونز بھیجے۔

ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ بھارتی میزائل حملوں سے شہری وفوجی اثاثے نشانہ بنے،

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا، پاکستان نے شہری ہلاکتوں سے گریز کیا جبکہ جواب درست، محدود اور متوازن تھا، صرف وہ بھارتی اہداف نشانہ بنائے گئے جہاں سے جارحیت ہوئی۔