The Dawn News - Pakistan

پاکستانی میزائلوں نے بھارت کو جنگ بندی پر مجبور کیا، امریکی صحافی کا انکشاف
امریکی صحافی نک رابرٹسن نے انکشاف کیا  ہے  کہ پاکستانی میزائلوں نے بھارت کو جنگ بندی کے لیے ہاتھ پیر مارنے پر مجبور کیا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے انٹرنیشنل ڈپلومیٹک ایڈیٹر نک رابرٹسن  نے پاک بھارت جنگ بندی کے حوالے سے  ٹی وی اینکر سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ کہ میں ابھی ایک ایسے ذریعے سے بات کر رہا تھا جو عین اس کمرے میں موجود تھا جہاں جنگ بندی پر پیشرفت ہوئی، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اس جنگ بندی میں ایک بڑا کردار ادا کیا۔

نک رابرٹس  نے بتایا کہ جب بھارت نے پاکستان کی ایئربیسز پر حملہ کیا تو اس ذریعے کے مطابق، پاکستان نے  میزائلوں اور راکٹوں کی  زبردست بوچھاڑ  سے اس کا جواب دیا، اس  ( ذریعے) کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی فوجی تنصیبات، اڈوں، بھارتی ایئربیسز، ہتھیاروں کے ذخیروں اور کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ ساتھ فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔

اس ذریعے کے مطابق، پاکستان  کے نقطہ نظر سے اس اقدام نے واقعی بھارت کو دفاعی پوزیشن پر لا کھڑا کیا، پاکستان کے مطابق بھارت نے  امریکی سیکریٹری مارکو روبیو، سعودیہ، ترکیہ اور دیگر ممالک سے رابطہ کیا تاکہ کوئی مختلف راستہ نکالا جا سکے۔

🚨BIG: CNN reporter states that it was India who contacted USA to help stop the war after Pakistan went berserk with missiles on India, against Indian expectations. pic.twitter.com/GndhCDDzRz
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) May 10, 2025

انہوں نےکہا کہ اب پاکستان کے لیے آگے بڑھنے کا اہم مسئلہ پانی ہے۔ بھارت نے اب بھی کہا ہے کہ اس نے کشمیر کے پہاڑوں سے آنے والے ان تین اہم دریاؤں کا پانی بند کر دیا ہے، جو پاکستان کے لیے بہت اہم ہیں، پاکستان کے وجود کے لیے کلیدی  حیثیت رکھتے ہیں۔

نک رابرٹسن کے مطابق ان کے استفسار پر اس ذریعے نے جواب دیا کہ دیکھیں جنگ بندی ہوگئ ہے،  سب کچھ وہاں ( بھارت کی طرف) سے ٹھیک ہو جائے گا۔