The Dawn News - Pakistan - Karachi

پاکستان بھر کے ایئرپورٹس پر بیک لاگ کے باعث 150 پروازیں منسوخ، بعض تاخیر کا شکار
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی  کے بعد ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس سے فلائٹ آپریشن بحال ہونے کے باوجود بیک لاگ کے باعث فلائٹ شیڈول اب تک متاثر ہو رہا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ملک بھر میں آج بھی 150 پروازیں منسوخ ہوئی ہیں، کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 45، لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 38،  اسلام آباد کے بینظیر بھٹو ایئرپورٹ سے 40 پروازیں منسوخ ہوئیں، منسوخ کی گئی پروازوں میں 138 بین الاقوامی پروازیں شامل ہیں۔

ملتان کی 10، پشاور کی 11 اور سیالکوٹ کی 6 پروازیں آپریشنل وجوہات کی بنا پر منسوخ کی گئی ہیں۔

علاوہ ازیں کراچی، اسلام آباد اور لاہور سے اندرون و بیرون ملک فلائٹ آپریشن جاری ہے، خلیجی ممالک کے لیے بھی قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی پروازیں آج شیڈول ہیں، کراچی سے متعدد پروازیں منسوخ کی گئی ہیں، بعض فلائٹس تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔

اسلام آباد سے دبئی، کوئٹہ کے لیے پروازوں کی روانگی کچھ دیر میں ہوگی۔

آج کراچی سے پی آئی اے کی پرواز مدینہ کے لیے روانہ ہوئی، کراچی سے اسلام آباد کے لیے 2 پروازیں مقررہ وقت پر روانہ ہوئیں، کراچی سے نجی ایئر لائنز کی متعدد پروازیں منسوخ ہوئیں۔

فلائٹ آپریشن بحال ہونے کے بعد دمام، مدینہ اور جدہ سے بھی فلائٹس کراچی پہنچی ہیں، لاہور سے مدینہ، دبئی اور کراچی کے لیے 5 پروازیں روانہ ہوچکی ہیں، لاہور سے باکو مشہد کے لیے پروازیں شیڈول ہیں، جو ابھی روانہ ہوں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ 3 روز کے دوران پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے بار بار فضائی آپریشن معطل اور بحال کیا جاتا رہا، پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے) کی جانب سے وقتاً فوقتاً نوٹم جاری کیے گئے تھے، جس کی وجہ سے ایئرلائنز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا، اور بعض ایئرلائنز نے اپنا آپریشن روک دیا تھا۔

تاہم گزشتہ روز جنگ بندی کا اعلان ہونے کے بعد پاکستان نے اپنی فضائی حدود تمام پروازوں کے لیے مکمل طور پر کھول دی تھی، لیکن ایئرلائنز اور مسافروں کو درپیش بعض مسائل کی وجہ سے پروازوں میں تاخیر کا سامنا ہے، جب کہ بعض پروازیں منسوخ بھی ہوئی ہیں۔