The Dawn News - Pakistan

پاک-بھارت جنگ بندی: اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی، انڈیکس 10 ہزار پوائنٹس بڑھ گیا
پاک - بھارت جنگ بندی اور مسلح افواج کو برتری حاصل ہونے کے بعد پیر کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی دیکھی گئی، کے ایس ای 100 انڈیکس 10 ہزار 123 پوائنٹس یا 8.63 فیصد بڑھ گیا، تیزی کے دوران ایک موقع پر ٹریڈنگ ایک گھنٹے کے لیے معطل کردی گئی جو بعد ازاں بحال ہوگئی تھی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کی صبح زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا، سرمایہ کاروں نے کھل کر سرمایہ کاری کی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 10 ہزار 123 پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 17 ہزار 297 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

پیر کو کاروبار کے آغاز پر صبح 9 بج کر 30 منٹ پر ’کے ایس ای 100‘ انڈیکس 9 ہزار 929 پوائنٹس یا 9.26 فیصد بڑھ کر ایک لاکھ 17 ہزار 104 پوائنٹس پر بھی پہنچا، جب کہ جمعہ  کے روز انڈیکس ایک لاکھ 7 ہزار 174 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

سرمایہ کاروں نے 5 ارب 87 کروڑ 57 لاکھ 47 ہزار 103 روپے مالیت کے 12 کروڑ 49 لاکھ 28 ہزار 589 حصص کے 25 ہزار 795 سودے کیے، مجموعی طور پر 331 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 320 کمپنیوں کے شیئرز کی مالیت میں اضافہ ہوا، صرف 5 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی، 6 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں برقرار رہیں۔

10 مئی کو پاک فوج کی جانب سے بھارت کے خلاف آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی کامیاب تکمیل کے بعد سرمایہ کاروں کا مورال بڑھ چکا ہے، جنہوں نے آٹو موبائل اسمبلر، آٹوموبائل اسپیئر پارٹس، کیبل اینڈ الیکٹریکل گڈز، سیمنٹ، کیمیکل، کمرشل بینکوں، انجینئرنگ، فرٹیلائزر، فوڈ ایند پرسنل کیئر گڈز، گلاس اینڈ سرامکس، انشورنس، ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن اور ٹرانسپورٹ کے شعبہ جات سمیت دیگر سیکٹرز میں بھرپور سرمایہ کاری کی ہے۔

کے ایس ای 100 انڈیکس کے علاوہ آل شیئر 5 ہزار 404 پوائنٹس، کے ایس ای 30 انڈیکس 3 ہزار 20 پوائنٹس، کے ایم آئی انڈیکس 14 ہزار 852 پوائنٹس اور بی کے ٹی آئی انڈیکس 2 ہزار 346 پوائنٹس بڑھے ہیں۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کے بعد کشیدگی کے خاتمے کی امیدوں، خطے پر منڈلاتے جنگ کے بادل چھٹنے کے بعد سرمایہ کار متحرک ہوئے ہیں، خطے میں امن رہا تو پاکستان اسٹاک مارکیٹ چند روز میں ہی اپنی آخری بلند ترین سطح تک پہنچ جائے گی۔