The Dawn News - World - Asia

سب کچھ بدل گیا، پاکستان مسئلہ کشمیر اٹھانے میں کامیاب ہوچکا ہے، وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر
وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ ہم ایسی جگہ پہنچ گئے ہیں جہاں کا ہم نے سوچا نہیں تھا، سب کچھ تبدیل ہوگیا، پاکستان مسئلہ کشمیر اٹھانے میں کامیاب ہوچکا ہے۔

بھارت کے ’این ڈی ٹی وی‘ کو ایک انٹرویو میں عمر عبداللہ نے کہا کہ پاکستان کی خواہش کے مطابق امریکا بھی مسئلہ کشمیر میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہوگیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ثالثی اور دونوں ملکوں کے ساتھ بات چیت کرکے مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنگ سے کچھ حاصل نہیں ہوا، ہمارے تعلیمی ادارے، ایئرپورٹس، سڑکیں سب کچھ بند ہیں، اب بھی لوگ خوفزدہ ہیں کہ آگے کیا ہوگا؟

وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر نے کہا کہ پاک - بھارت جنگ کی وجہ سے بہت سی چیزیں بدل چکی ہیں لیکن اگر کچھ نہیں بدلا تو وہ پاکستان کا مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے کا منصوبہ ہے، پہلگام واقعے کے متاثرین کو انصاف نہیں ملا، لیکن پاکستان کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانے میں کامیاب ہوگیا۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ پہلگام حملے نے مقبوضہ کشمیر کا تصور بدل کر رکھ دیا، یہاں پیک سیزن میں ہوٹلز کے کمرے ایک ایک لاکھ سے زیادہ میں لوگ لینا پسند کرتے تھے، گھروں میں لوگوں نے مہمانوں کو ٹھہرا کر اپنے روزگار کا سلسلہ بنایا ہوا تھا جو کہ اب سب ختم ہوچکا ہے، یہاں کے لوگوں کو پہلے ہی سرکاری نوکریوں میں مناسب حصہ نہیں ملتا، لوگ ملازمتوں کی تلاش میں ہیں لیکن وہ موجود نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پہلگام حملے کے خاموش متاثرین ہیں، جنہیں بہت بڑا نقصان ہوا ہے، یہ ایک ٹریجڈی تھی، گزشتہ چند روز میں کشیدگی کے دوران جنگی کارروائیوں نے ہمیں مزید متاثر کیا ہے۔

واضح رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کی سیاحتی وادی پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کشیدگی بڑھاتے ہوئے پاکستان میں مبینہ دہشت گرد کیمپوں پر حملوں کی دھمکی دی تھی، جس کے بعد بھارت نے آپریشن سندور کا اعلان کرتے ہوئے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب مریدکے، بہالپور اور آزاد کشمیر میں میزائل حملے کیے تھے۔

پاکستان نے 10 مئی کو آپریشن بنیان مصموص کا آغاز کیا اور فجر کے وقت بھارت کے خلاف منہ توڑ جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی 26 دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس کے بعد امریکا اور دیگر ممالک نے دونوں حریف ملکوں میں جنگ بندی کرادی تھی۔

مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلیٰ کا یہ انٹرویو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے، جب ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت سے بات کرکے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کام کرنے کا اعلان کیا تھا۔