The Dawn News - Sport - Cricket

پاکستان سپر لیگ 10 کے بقیہ میچز 17 مئی سے دوبارہ شروع کروانے کا فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے بقیہ 8 میچز 17 مئی سے کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز 17 سے 25 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے بقیہ میچز کے لیے تمام فرنچائزز اپنے غیر ملکی کھلاڑیوں سے رابطے میں ہیں اور متعدد کھلاڑیوں نے واپس آنے کی حامی بھی بھرلی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ جن فرنچائزز کو غیر ملکی کھلاڑی دستیاب نہیں ہوں گے ان کے بدلے مقامی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شیڈول کا حتمی اعلان آج متوقع ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز سے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی20 سیریز متاثر نہیں ہوگی اور وہ مقررہ وقت پر ہی ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز کا انعقاد لاہور اور فیصل آباد کے اسٹیڈیمز میں ہوگا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش سیریز کے لیے آنے والی براڈ کاسٹنگ ٹیم ہی پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کی براڈ کاسٹنگ کرے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت جنگ کے باعث پی ایس ایل غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا تھا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ پی ایس ایل کے باقی 8 میچز ملتوی کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرکٹ خوشی اور اتحاد کا ذریعہ ہے، تاہم اس وقت ایک وقفہ لینا چاہیے جب ملک ایسی سنگین صورتحال کا سامنا کر رہا ہو۔