The Dawn News - Health

ماہرین کا پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص کیلئے پیشاب کا ٹیسٹ تیار کرنے کا دعویٰ
برطانوی سائنسدانوں نے پیشاب کے نمونوں کی مدد سے پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص کا نیا ٹیسٹ بنانے کا اعلان کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ماہرین نے نئی کامیابی کو اس مہلک بیماری کی تشخیص کے لیے ایک سادہ اور بہتر طریقہ  قرار دیا ہے۔

محققین نے پیشاب میں ایسی درست علامات کی نشان دہی کی ہے جو انتہائی درستگی کے ساتھ پروسٹیٹ کینسر کے ہونے اور اس کی شدت کی تشخیص کو ظاہر کرتی ہیں۔

جرنل کینسر ریسرچ میں شائع ہونے والی تازہ ترین تحقیق کے مطابق پیشاب میں پائی جانے والی علامات میں ایسے  مالیکیولز کی نشاندہی کی گئی ہے جو عام روایتی یعنی بلڈ ٹیسٹ کے مقابلے میں پروسٹیٹ کینسر کی پیشگوئی میں زیادہ درست ہیں۔

محققین نے ہزاروں افراد کے ٹیومرز کی سرگرمیوں کا تجزیہ کرکے پروسٹیٹ کینسر کی علامات کے ڈیجیٹل ماڈیول بنائے، جن میں سے ہر ایک کو کینسر کے درجے اور مقام کے لحاظ سے درجہ دیا گیا تھا۔

ماہرین نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال کرتے ہوئے ان ماڈیولز کی جانچ کی اور ایسے پروٹینز کی شناخت کی جو ممکنہ بائیو مارکر (ٹیسٹ کے عمل) کے طور پر کام کرسکتے ہوں۔

اس کے بعد ماہرین نے نیا ٹیسٹ تیار کرکے تقریباً 2 ہزار مریضوں کے خون، پروسٹیٹ ٹشوز اور پیشاب کے نمونوں کو جانچا۔

محققین نے پیشاب کے نمونوں کی جانچ سے یہ نتیجہ حاصل کیا کہ مذکورہ نئے ٹیسٹ کے ذریعے پروسٹیٹ کینسر کو مؤثر طریقے سے شناخت کیا جاسکتا ہے۔

ماہرین نے دعویٰ کیا کہ پیشاب کے ذریعے پروسٹیسٹ کینسر کی بہتر اور جلد تشخیص ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ پروسٹیٹ کینسر عالمی سطح پر مردوں کی اموات کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے، اس بیماری سے ہر سال ہزاروں افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں جبکہ لاکھوں نئے کیسز کی تشخیص ہوتی ہے۔

فی الوقت پروٹین پروسٹیٹ-اسپیسیفک اینٹیجن  (پی ایس اے) نامی خون کے ٹیسٹ کو استعمال کرتے ہوئے مذکورہ کینسر کی تشخیص کی جاتی ہے جس میں پروسٹیٹ گلینڈ کے خارج کیے گئے پروٹین کی شرح کی پیمائش کی جاتی ہے۔