The Dawn News - World - America Europe

حماس نے اسرائیلی نژاد امریکی یرغمالی ایڈن الیگزینڈرکو رہا کردیا
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیلی نژاد امریکی یرغمالی ایڈن الیگزینڈر کو  رہا کردیا

بی بی سی اور سی این این کی رپورٹ کے مطابق حماس نے بتایا کہ اسرائیلی نژاد امریکی یرغمالی 21 سالہ ایڈان الیگزینڈر کو ریڈ کراس کے حوالے کیا، بعد ازاں انہیں غزہ سے باہر منتقل کر کے اسرائیلی فوج کے حوالے کر دیا گیا۔

دریں اثنا، اسرائیلی عہدیدار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایڈان الیگزینڈر کو حماس کی جانب سے ریڈ کراس کے حوالے کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایڈان الیگزینڈر کی رہائی کے بعد 58 یرغمالی اب بھی غزہ میں قید ہیں، جن میں سے کم از کم 20 کے زندہ ہونے کا اندازہ ہے، ہلاک ہونے والے یرغمالیوں میں 4 امریکی شہری بھی شامل ہیں، جن میں شوہر اور بیوی گیڈی ہیگئی اور جوڈی وائنسٹائن ہاگئی کے علاوہ سپاہی ایتے چن اور اومر نیوٹرا شامل ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کے تعلقات میں تناؤ بڑھنے کے ساتھ ہی آج صبح خبر سامنے آئی تھی کہ اسرائیلی نژاد امریکی یرغمالی ایڈن الیگزینڈر کو حماس کی جانب سے آج غزہ میں رہا کیے جانے کا امکان ہے۔

21 سالہ ایڈن الیگزینڈر غزہ کی سرحد پر ایلیٹ انفنٹری یونٹ میں خدمات انجام دے رہا تھا، جب اسے 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے دوران یرغمال بنالیا گیا تھا۔

اسرائیل کا کہنا تھا کہ الیگزینڈر کی رہائی کے لیے غزہ میں ’ایک محفوظ راہداری‘ ہوگی، لیکن اس نے جنگ بندی کا وعدہ نہیں کیا تھا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ کا دورہ منگل سے شروع ہو رہا ہے، انہوں نے الیگزینڈر کی طے شدہ رہائی کو ’یادگار خبر‘ قرار دیا۔

ایک سینئر فلسطینی عہدیدار نے ’بی بی سی‘ کو بتایا تھا کہ حماس کا اعلان ٹرمپ کی آمد سے پہلے ایک نیک نیتی کے اشارے کے طور پر کیا گیا، حماس یہ بھی کہتا ہے کہ رہائی کا مقصد امدادی معاہدے کو سہولت فراہم کرنا ہے، غزہ 2 ماہ سے زیادہ عرصے سے اسرائیلی ناکہ بندی میں ہے۔

بی بی سی نے رپورٹ کیا تھا کہ ہ اسرائیل کو اس بات کی کوئی خبر نہیں تھی کہ امریکا اور حماس کے حکام کے درمیان براہ راست رابطہ ہوا، یہاں تک کہ ایڈن الیگزینڈر کی متوقع رہائی کے بارے میں معاہدہ طے پا گیا۔