The Dawn News - Life & Style - Celebrity

پاک فوج کی کارروائیوں کے بعد جاوید اختر کا پاک-بھارت کشیدگی پر بات کرنے سے انکار
پاک فوج کی جانب سے بھارت کے خلاف ’معرکہ حق‘ کی کامیاب کارروائیوں کے بعد بھارتی نغمہ نگار و لکھاری جاوید اختر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی پر بات کرنے سے انکار کردیا۔

جاوید اختر اس سے قبل پاکستان مخالف بیانات دیتے سنائی دیے، انہوں نے 22 اپریل میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے واقعے کے بعد پاکستانی فنکاروں پر بھارت میں پابندی کے حق میں بیان بھی دیا تھا۔

جاوید اختر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت میں فنکاروں کا کام کرنا یک طرفہ ٹریفک کی مانند ہے، پاکستانی ہمیشہ بھارت میں کام کرنے آتے ہیں جب کہ بھارتی وہاں کام کےلیے نہیں جاتے۔

علاوہ ازیں وہ مبہم انداز میں پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات بھی لگاتے دکھائی دیے لیکن اب پاک فوج کی جانب سے بھارت کے خلاف کامیاب کارروائیوں کے بعد ان کی بولتی بند ہوگئی۔

جاوید اختر نے ممبئی میں ایک تقریب میں شرکت کی، جس کے بعد صحافیوں نے ان سے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی پر بھی لب کشائی کرنے کی اپیل کی۔

صحافیوں کی جانب سے بھارت کے خلاف پاک فوج کی کارروائیوں کے سوال پر جاوید اختر نے بات کرنے سے انکار کیا اور معذرت کی کہ وہ اس پر ابھی بات نہیں کرنا چاہتے۔

تقریب کے بعد صحافیوں کے ساتھ جاوید اختر کی بات کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں وہ صحافیوں کی جانب سے سوالات پر بھی برہم دکھائی دیے اور انہوں نے صحافیوں کو جھاڑ بھی پلائی۔

جاوید اختر کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاک - بھارت کشیدگی پر بہت بات کرلی ہے اور اب وہ اس سے ہی بات کریں گے جو ان سے پہلے وقت مانگ کر ان کا انٹرویو کرنے آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی پاک - بھارت پر بات کرنا چاہتا ہے، وہ ان کے گھر آئے، وہ ضرور بات کریں گے لیکن اس وقت وہ مذکورہ معاملے پر بات نہیں کر سکتے۔

جاوید اختر کے انکار کے باوجود صحافی انہیں اپیل کرتے رہے کہ وہ چند الفاظ بول دیں، جس پر انہیں غصہ آگیا اور انہوں نے صحافیوں کو جھاڑ پلادی۔

جاوید اختر نے صحافیوں کو ڈانٹتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ چاہتے ہیں کہ میں آپ کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کروں۔

جاوید اختر کی ڈانٹ پلانے کے بعد صحافیوں خاموش ہوگئے اور نغمہ نگار وہاں سے چلے گئے۔