The Dawn News - Life & Style - Celebrity

بھارتی فلمی دنیا میں رہتے ہیں، پاک فوج نے انہیں حقیقت دکھائی، بہروز سبزواری
اداکار بہروز سبزواری نے بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابی پر پاک فوج کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے سارے لوگ فلمی دنیا میں رہتے ہیں لیکن پاک فوج نے انھیں آئینہ دکھایا اور حقیقت سے آگاہ کیا۔

بہروز سبزواری نے اے آر وائی نیوز کے خصوصی شو یومِ تشکر میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بھارت کی شکست اور پاکستان کی فتح کا جشن بھی منایا۔

انہوں نے یومِ تشکر کے موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور کہا کہ پورے پاکستان کو اس عظیم کامیابی پر بہت مبارک باد ہو، پاک فوج نے دل خوش کر دیا۔

شو کے میزبان وسیم بادامی سے گفتگو کرتے ہوئے بہروز سبزواری نے بھارت کی فلمی دنیا پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی فلمی دنیا میں بہت دم ہے اور مجھے یوں لگتا ہے کہ بھارت کے تمام لوگ، چاہے وہ سیاستدان ہوں، افواج کے افراد ہوں یا اداکار سب فلمی دنیا میں رہتے ہیں۔

بہروز سبزواری کے مطابق اب بھارتیوں کو حقیقت کا پتا چلا ہے اور پاک فوج نے انہیں حقیقت دکھائی اور حقیقی دنیا میں لے آئی۔

خیال رہے کہ بھارت کے خلاف ”آپریشن بنیان المرصوص“ کی کامیابی کے بعد ملک بھر میں 16 مئی کو یومِ تشکر جوش و خروش سے منایا جارہا ہے، پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر چند گھنٹوں میں ہی بھارتی افواج کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا تھا۔

یہ آپریشن مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 22 اپریل کو پیش آنے والے واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات اور 7 مئی کو کیے گئے جارحانہ اقدامات کے ردِعمل میں کیا گیا تھا۔

پاک فوج نے 10 مئک کو بھارت کے متعدد شہروں اور فوجی تنصیبات پر حملے کرکے انڈیا کا دفاعی نظام بھی تباہ کردیا تھا۔