The Dawn News - Pakistan

پاکستان نے پہلا مقامی گرین سکوک بانڈ جاری کردیا، اسلامی قرضوں کا حجم 14 فیصد بڑھ گیا
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج پاکستان کا پہلا ڈومیسٹک سکوک بانڈ متعارف کیا جارہا ہے جس کے بعد مجموعی اسلامک قرضوں کا حجم  14 فیصد بڑھ گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گرین سکوک بانڈ کے اجرا کی تقریب سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ آج پاکستان یوم تشکر جوش وجذبے کے ساتھ منارہا ہے اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، جس سے اس بات کی نشاندہی ہورہی ہے کہ ہماری معیشت مستحکم ہوگئی ہے اور غیرملکی سرمایہ کار پاکستان پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں۔

انہوں نے واشنگٹن اور لندن میں سرمایہ کاروں کے ساتھ کی جانے والی ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا پاکستان کے مائیکرو اکنامک استحکام سے مطمئن ہے، عالمی سرمایہ کار توقع رکھتے ہیں کہ پاکستان اپنے حالیہ پالیسی اقدامات کو جاری رکھے گا جس میں ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کی پالیسی، شعبہ توانائی میں اصلاحات، رائیٹ سائزنگ اور قومی اداروں میں پیشرفت شامل ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ پر کام جاری ہے، شراکت داروں سے مشاورت ہورہی ہے،  وہ بجٹ تجاویز پیش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ملائشیا کے ماڈل کو اپنانا ہوگا، پاکستان کے لیے ماحولیاتی تبدیلی ایک خطرہ بن چکی ہے، ماحولیاتی اثرات سے نمٹنے کے لیے فنانسنگ پر کام جاری ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی مشیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا کہ ماحول اور آبادی پاکستان کے بڑے مسائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماحول کے لیے آج گرین سکوک متعارف کرارہے ہیں، پانڈا بانڈ کا اجرا بھی جلد کیا جائے گا۔