The Dawn News - Pakistan - Punjab

رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو دل کی تکلیف، جیل سے پی آئی سی لاہور منتقل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو دل کی تکلیف کے باعث جیل سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی (پی آئی سی) لاہور منتقل کردیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو نماز فجر کے بعد ریسکیو 1122 کے ذریعے پی آئی سی منتقل کیا گیا، طبیعت بگڑنے پر ابتدائی طور پر جیل کے ڈاکٹر نے شاہ محمود قریشی کا معائنہ کیا اور ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی۔

جیل حکام نے ڈاکٹر کی سفارش پر شاہ محمود قریشی کو نماز فجر کے بعد پی آئی سی منتقل کیا، حالت نہ سنبھلنے پر ہسپتال لے جایا گیا۔

شاہ محمود قریشی کے وکیل رانا مدثر نے انہیں جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی سی میں شاہ محمود قریشی کے مختلف ٹیسٹ جارہے ہیں، ان کی حالت پہلے سے بہتر ہے، تاہم ابھی ڈاکٹرز کی جانب سے کچھ نہیں بتایا گیا، رپورٹس آنے پر کچھ معلومات مل سکیں گی کہ دل میں کیا تکلیف ہوئی ہے۔

رانا مدثر ایڈووکیٹ نے کہا کہ جیل انتظامیہ کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے اہل خانہ کو بھی اطلاع دے دی گئی ہے۔

رہنما پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی مختلف مقدمات کی وجہ سے جیل میں قید ہیں۔

شاہ محمود کیوں گرفتار ہیں؟

یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو 190 ملین پاؤنڈ یا القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا۔

اس دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا، جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

شاہ محمو دقریشی کے مختلف مقدمات عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، انہوں نے 9 مئی کے حوالے سے عائد کی گئی فرد جرم کو بھی چیلنج کر رکھا ہے۔