The Dawn News - Tech

گوگل کی جانب سے سرچ انجن کے ہوم پیج پر اے آئی بٹن شامل کرنے کا امکان
انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی جانب سے سرچ انجن کے ہوم پیج پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کا بٹن شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

اس وقت کوئی بھی شخص موبائل یا کمپیوٹر پر جیسے ہی گوگل سرچ انجن کا ہوم پیج کھولتا ہے تو اسے مرکزی پیج پر ’گوگل سرچ‘ اور ’آئی ایم فیلنگ لکی‘ کے جملے یا بٹن نظر آتے ہیں۔

تاہم جلد ہی گوگل کی جانب سے مرکزی پیج پر موجود ’آئی ایم فیلنگ لکی‘ کے بٹن کو ہٹائے جانے کا امکان ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے مرکزی پیج پر ’آئی ایم فیلنگ لکی‘ کے بٹن کو ’اے آئی موڈ‘ کے بٹن سے تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

تبدیلی کے بعد ’آئی ایم فیلنگ لکی‘ کی جگہ ’اے آئی موڈ‘ لکھا نطر آئے گا اور صارفین کی جانب سے اسے کلک کیے جانے پر وہ اے آئی سرچ انجن میں چلے جائیں گے۔

گوگل کی جانب سے اے آئی موڈ کو ’جیمنائی‘ سے منسلک کیا جائے گا اور صارفین جیمنائی اے آئی کے تحت سرچز کر سکیں گے۔

رپورٹ میں امریکا کے سوشل میڈیا صارفین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ گوگل نے سرچ انجن کے ہوم پیج پر ’اے آئی موڈ‘ کی آزمائش بھی شروع کردی ہے اور محدود صارفین کو اس تک رسائی دی جا چکی ہے۔

تاہم گوگل کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا لیکن امکان ہے کہ جلد ہی کمپنی کی جانب سے پہلے اے آئی موڈ کی آزمائش کا اعلان کیا جائے گا اور پھر اسے متعارف کرانے کا اعلان کردیا جائے گا۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگلے چند ہفتوں تک گوگل کی جانب سے اے آئی موڈ کو سرچ انجن کا حصہ بنائے جانے سے متعلق اعلان کردیا جائے گا۔