The Dawn News - Pakistan - Islamabad

حکومت کا رواں سال کے آخر تک ملک سے پولیو کے خاتمے کا عزم
پاکستان نے رواں سال کے آخر تک پولیو کے خاتمے کا عہد کرلیا ہے، یہ بات وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے اتوار کو گیٹس فاؤنڈیشن میں گلوبل ڈویلپمنٹ کے صدر ڈاکٹر کرس ایلس سے ملاقات کے دوران کہی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مصطفیٰ کمال نے حالیہ پیش رفت کو حفاظتی ٹیکوں کی کامیاب مہمات اور کمیونٹی تک بہتر رسائی سے منسوب کیا۔ انہوں نے والدین کی جانب سے ویکسین سے انکار میں نمایاں کمی کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پولیو کے مکمل خاتمے تک یہ جدوجہد جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ پولیو کے خلاف جنگ میں تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی زبردست قربانی کی ضرورت ہے جنہوں نے انمول خدمات انجام دیں، یہ مشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ہم پولیو کے مکمل خاتمے تک نہیں پہنچ جاتے۔

وفاقی وزیر نے گیٹس فاؤنڈیشن کی مسلسل حمایت کی تعریف کی اور اس بات پر زور دیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر وائرس کے خاتمے کے اپنے مقصد میں متحد رہیں۔

مصطفیٰ کمال نے وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت کو بھی اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ وہ پولیو کے خاتمے کے پروگرام کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور مکمل تعاون اور وسائل کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے باقاعدگی سے اعلیٰ سطح کے اجلاس بلاتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ فروری اور اپریل میں ملک بھر میں کامیاب انسداد پولیو مہمات چلائی گئیں جبکہ اگلی مہم 26 مئی کو شروع ہونے والی ہے اور اس کا مقصد پانچ سال سے کم عمر کے 4 کروڑ 54 لاکھ سے زیادہ بچوں کو ویکسین دینا ہے۔

ڈاکٹر کرس ایلس نے حکومت کی کوششوں کو سراہا اور گیٹس فاؤنڈیشن کے پولیو سے پاک پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ’ہمیں پاکستان کی ترقی سے حوصلہ ملا ہے اور امید ہے کہ 2025 میں خاتمے کا ہدف حاصل کر لیا جائے گا‘۔