The Dawn News - Pakistan - Islamabad

عوام پر آئندہ مالی سال میں 194 ارب روپے کی اضافی پیٹرولیم لیوی کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
آئندہ مالی سال 26-2025 کے آغاز پر عوام یکم جولائی سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ بوجھ برداشت کریں گے۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی رپورٹ کے مطابق نئے مالی سال کے لیے پیٹرولیم لیوی کی وصولی کا تخمینہ ایک ہزار 311 ارب روپے لگایا گیا ہے، جو 30 جون کو ختم ہونے والے رواں مالی سال کے مقابلے میں 194 ارب روپے زیادہ ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق اس وقت بھی عوام پیٹرولیم لیوی کے مسلسل بڑھتے بوجھ کی زد میں ہیں، اور ایسے میں آئندہ مالی سال میں شہریوں پر ملکی کا تاریخ کا سب سے زیادہ بوجھ برداشت کرنے پر مجبور ہوسکتے ہیں۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 25-2024 کے مقابلے میں آئندہ مالی سال 26-2025 کے لیے پیٹرولیم لیوی کی وصولی میں 194 ارب روپے اضافے کا امکان ہے۔

رواں مالی سال پیٹرولیم لیوی کی وصولی کا تخمینہ ایک ہزار 117 ارب روپے ہے اور آئندہ مالی سال کے لیے پیٹرولیم لیوی کی وصولی کا تخمینہ ایک ہزار 311 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ جولائی 2024 تا مارچ 2025 کے دوران پیٹرولیم لیوی کی وصولی 833 ارب 84 کروڑ 70 لاکھ روپے رہی۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 24-2023 میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی ایک ہزار 19 ارب روپے اور مالی سال 23-2022 میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی 580 ارب روپے تھی۔

واضح رہے کہ اس وقت پیٹرول پر 78 روپے 2 پیسےفی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 77 روپے ایک پیسے فی لیٹر کے حساب سے لیوی وصول کی جارہی ہے۔