The Dawn News - Tech

واٹس ایپ پر اسٹیٹس ری شیئر کا فیچر پیش کیے جانے کا امکان
انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر بھی فیس بک پوسٹ اور ایکس کی ٹوئٹ کو ری شیئر کرنے جیسا فیچر پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

واٹس ایپ کو سیکیورٹی کے حوالے سے انتہائی اہمیت حاصل ہے اور اس پلیٹ فارم کو باقی سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے قدرے محفوظ سمجھا جاتا ہے، کیوں کہ یہاں پر صرف اپنے قریبی دوستوں کو ہی صارف کی ایکٹیویٹی نظر آتی ہیں۔

لیکن اب واٹس ایپ پر بھی اسٹیٹس کو ری شیئر کیے جانے کا فیچر پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس کے بعد کسی بھی صارف کے اسٹیٹس یا اسٹوری کو اس کے کانٹیکٹ نمبرز میں موجود افراد ری شیئر کر سکیں گے۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق اس وقت اسٹیٹس کو ری شیئر کرنے کے فیچر پر کام جاری ہے اور مستقبل میں ابتدائی طور پر اس پر آزمائش شروع کی جائے گی۔

مذکورہ فیچر کے تحت صارفین کو کسی بھی اپنے دوست کے اسٹیٹس پر ری شیئر کا بٹن نظر آئے گا، جسے استعمال کرتے ہوئے وہ اپنے دوست کا اسٹیٹس ری شیئر کر سکیں گے۔

اسٹیٹس ری شیئر کیے جانے پر اصل صارف کے پاس نوٹی فکیشن چلا جائے گا اور اسے معلوم ہوجائے گا کہ اس کا اسٹیٹس کس نے شیئر کیا ہے۔

اسی فیچر کے تحت صارف کا اسٹیٹس اسٹوری میں شیئر کرنے کے بجائے کسی کو ذاتی طور پر میسیج بھی کیا جا سکے گا۔

فیچر کے تحت کسی بھی اسٹیٹس کو اس وقت ہی ری شیئر کیا جا سکے گا جب کوئی بھی صارف اپنے اسٹیٹس کی پرائیویسی میں یہ اجازت دے گا کہ اس کا اسٹیٹس دوسرے لوگ بھی شیئر کر سکتے ہیں، اگر کسی صارف نے اسٹیٹس کو ری شیئر کرنے کی اجازت نہیں دی ہوگی تو اس کا اسٹیٹس ری شیئر نہیں ہو سکے گا۔

یہ واضح  نہیں ہے کہ اسٹیٹس ری شیئر کرنے پر اصل صارف دوسری جگہ اپنے اسٹیٹس کو ملنے والے ویوز بھی دیکھنے کے اہل ہوگا یا نہیں؟

امکان ہے کہ آئندہ چند ماہ تک مذکورہ فیچر کو ابتدائی طور پر محدود آزمائش کے لیے پیش کیا جائے گا، جس کے بعد اسے عام صارفین کے لیے پیش کیے جانے کا امکان ہے۔