The Dawn News - Sport

پی ایس ایل 10 : اسلام یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 79 رنز سے شکست دے دی
پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے 30 ویں میچ میں اسلام یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 79 رنز سے شکست دے دی اور اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

اسلام آباد نے ایلیکس ہیلز  اور صاحبزادہ فرحان کی دھواں دار اننگز کی بدولت کراچی کنگز کو جیت کے لیے 252 کا ہدف دے دیا، جواب میں کراچی کنگز کی پوری ٹیم 19ویں اوور میں 172 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

کراچی کنگز کی جانب سے کپتان ڈیوڈ وارنر نے 28 گیندوں پر 43 رنز بنا کر سب سے کامیاب بیٹر رہے، ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے جبکہ عباس آفریدی نے 34 اور ٹم سیفرٹ نے 26 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی جانب سے علاوہ عامر جمال 16 اور عرفان خان 14 رنز بناسکے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے 4، سلمان ارشاد نے 3 اور عماد وسیم نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ سلمان علی آغا ایک وکٹ لے سکے۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے میچ جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو بیٹنگ کرنے  کی دعوت دی۔

اسلام یونائیٹڈ کے اوپنرز ایلیکس ہیلز  اور صاحبزادہ فرحان نے جارحانہ انداز  میں اننگز کا آغاز کیا اور
اپنی دھواں دار بیٹنگ سے کراچی کنگز کے بولرز کے چھکے چھڑا  دیے اور محض 11 اوورز میں 150 رنز بنا ڈالے۔

صاحبزادہ فرحان آؤٹ ہونے والے پہلے بیٹر تھے جو 41 گیندوں پر 73 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کی اننگز میں 9 چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔

صاحبزادہ فرحان کے  آؤٹ  ہونے کے بعد نئے آنے والے بیٹر  راسی  وینڈر ڈوسن پچ پر نہ ٹھہر سکے اور  سات گیندوں پر محض ایک رنز بنا کر چلتے بنے، تاہم دوسرے اینڈ سےایلیکس ہیلز کے فلک بوس  چھکوں کا سلسلہ جاری رہا۔

172  رنز کے مجموعی اسکور  پر سلمان علی آغا بھی پویلین لوٹ گئے، ان کے بعد کپتان شاداب خان  نے برق رفتاری سے بیٹنگ کا آغاز کیا۔

ایلیکس ہیلز نے محض 35 گیندیں کھیل کر 88  رنز بنائے، ان کی اننگز میں 8 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

اس موقع پر شاداب خان نے اسکور کو تیزی سے آگے بڑھایا،  وہ 19 گیندوں پر  تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ حیدرعلی  19 اور بین وارشس 10 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے  میرحمزہ، خوشدل شاہ، اور عامر جمال نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

کراچی کنگز کی ٹیم 9  میں سے 6  میچ جیت کر 12 پوائنٹس کے  ساتھ  دوسرے نمبر پر ہے، جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ  9 میں سے 5 میچ  جیت کر 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے،آج دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اپنا دسواں میچ کھیل رہی ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اسکواڈ :

ایلیکس ہیلز، صاحبزادہ فرحان، راسی  وینڈر ڈوسن، سلمان علی آغاز، حیدر علی، محمد غازی غوری  ( وکٹ کیپر)  شاداب خان ( کپتان )، بین وارشس، عماد وسیم، سلمان ارشاد اور  ٹیمل ملز

کراچی کنگز اسکواڈ :

ڈیوڈ وارنر ( کپتان ) جیمز ونس، سعد بیگ، خوشدل شاہ، عرفان خان نیازی، محمد نبی، عامر جمال، عباس آفریدی، حسن علی اور میر حمزہ