The Dawn News - Business - Economy

مکمل تیار شدہ گاڑیوں پر درآمدی ڈیوٹی میں کمی کے عندیے پر آٹو اسمبلرز حیران
وزارت صنعت و پیداوار کے موثر ادارے انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) نے 2030 تک مکمل تیار شدہ (سی بی یو) گاڑیوں پر درآمدی ڈیوٹی کم کر کے 15 فیصد کرنے کا انکشاف کرکے کار ساز اداروں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پاکستان آٹوموٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پاما) کے ڈائریکٹر جنرل عبد الواحد خان نے کہا کہ ای ڈی بی نے گزشتہ کسی بھی اجلاس میں سی بی یو گاڑیوں پر ڈیوٹی سے متعلق کوئی بات ظاہر نہیں کی تھی، اس وقت مختلف سی بی یو گاڑیوں پر درآمدی ڈیوٹی 100 فیصد ہے۔

انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ای ڈی بی نے آٹو انڈسٹری کے شراکت داروں کے ساتھ آئندہ ٹیرف تجاویز پر ایک طویل میٹنگ کی اور آٹو انڈسٹری کو ہدایت کی کہ وہ 13 مئی تک اپنی رائے جمع کروائیں۔

پاما نے 14 مئی تک اپنی رائے جمع کرا دی اور اسمبلرز نے یہی سمجھا کہ رسمی مشاورتی عمل مکمل ہو چکا ہے۔

ایک غیر متوقع اور تشویشناک پیشرفت میں انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ نے 15 مئی کو ایک اور اجلاس طلب کیا، جس میں مستقبل میں مکمل تیار شدہ (سی بی یو) گاڑیوں پر درآمدی ڈیوٹی 15 فیصد مقرر کرنے کا عندیہ دیا گیا۔