The Dawn News - Life & Style - Celebrity

انمول بلوچ شوبز میں آنے سے قبل کس پیشے سے منسلک تھیں؟ اداکارہ نے بتادیا
اپنی شادی اور تعلقات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی اداکارہ انمول بلوچ نے پہلی بار اپنے سابق کیریئر سے متعلق کھل کر بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ شوبز میں آنے سے قبل دوسری ملازمت کرتی تھیں۔

انمول بلوچ نے حال ہی میں ’میشن‘ کو دیے گئے انٹرویو میں مختلف معاملات پر کھل کر بات کی اور یہ بھی بتایا کہ وہ کس طرح کی شخصیت کی مالک ہیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کی آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم ’لو گُرُو‘ کو دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں، انہیں لگتا ہے کہ وہ اچھی فلم ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے  بتایا کہ وہ رومانوی شخصیت کی مالک نہیں ہیں، اس لیے انہیں اندازہ نہیں کہ ان میں کون سی سب سے اچھی عادت ہے۔

انمول بلوچ نے یہ بھی کہا کہ وہ حقیقت میں زندگی گزارنے پر یقین رکھتی ہیں، اس لیے انہیں کوئی خواہش نہیں کہ ان کی زندگی پر کتاب لکھی جائے یا فلم بنائی جائے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انمول بلوچ نے بتایا کہ ان کے فون میں تقریبا تمام بڑے اور مشہور اداکاروں کے نمبرز محفوظ ہیں، جن میں فہد مصطفیٰ سے لے کر ماہرہ خان تک تمام شامل ہیں۔

انہوں نے ساتھی اداکار علی رضا کی بھی تعریفیں کیں اور بتایا کہ ’اقتدار‘ ڈرامے میں ان کی جوڑی کو سراہا گیا لیکن ڈرامے میں ان کی جانب سے ایک ڈائلاگ کو بار بار بولے جانے پر صارفین نے ناپسند کیا۔

ان کے مطابق وہ ڈرامے میں تقریبا ہر قسط میں دوبار اپنے شوہر یعنی علی رضا کو بولتی دکھائی دیں کہ ’آپ چائے پئیں گے، آپ کے لیے چائے بناؤں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے اسی ڈائلاگ پر شائقین نے سوشل میڈیا پر ان کا مذاق بھی بنایا اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنا تخلص ’آپ کے لیے چائے بناؤں‘ رکھ لیں۔

انمول بلوچ نے اپنے مداحوں کو یہ مشورہ بھی دیا کہ وہ ان سے متعلق انٹرنیٹ پر پھیلنے والی تمام معلومات پر یقین نہ کیا کریں، سوشل میڈیا پر چلنے والی ہر بات سچ نہیں ہوتی۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے تعلقات کے حوالے سے لوگوں کو تجویز دی کہ اگر وہ کسی کے ساتھ تعلقات میں ہیں تو پہلے خود اچھے انسان بنیں، اگر ان کے ساتھ ماضی میں کوئی حادثہ یا تعلقات میں بے وفائی ہوئی ہے تو پہلے وہ اس درد سے نکلیں، پھر کسی سے تعلقات قائم کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر انسان خود کسی درد یا مسئلے کا شکار ہوگا تو وہ اپنے ساتھ تعلقات میں رہنے والے شخص کو بھی تکلیف دے گا اور ان کے مسائل بھی بڑھائے گا، اس لیے ہر کسی کو پہلے اپنی تکلیف ختم کرنی چاہیے، پھر وہ کسی سے تعلقات استوار کرے۔

اپنی پہلی نوکری کے حوالے سے اداکارہ نے بتایا کہ شوبز میں آنے سے قبل وہ کال سینٹر میں ملازمت کرتی تھیں اور ان کی تنخواہ محض 16 ہزار روپے تھی۔